نعت برائے اصلاح

محمد فائق

محفلین
نعتِ رسول ص کہنے کو تیار ہوگیا
ویران دل تھا لمحوں میں گلزار ہوگیا

آزاد ہوگیا غمِ دنیا کے درد سے
جو عشقِ مصطفی ص میں گرفتار ہوگیا

روشن ہوئی ہے شمعِ رسالت ص جہان میں
تاریکیوں کا راستہ دشوار ہوگیا

دستِ رسولِ پاک ص پہ آنے کی دیر تھی
اک کنکرا بھی قابلِ گفتار ہوگیا

ہونے لگا ہے چاند دو حصوں میں منقسم
وہ دیکھیے اشارہء سرکار ص ہوگیا

قیمت پتہ چلی ہے مدینے کے حسن کی
شرمندہ آج مصر کا بازار ہوگیا

صادق، امین، نام دیے دشمنوں نے خود
کیا بے مثال آپ ص کا کردار ہوگیا

قرآن اک قصیدہ نظر آئے گا، اگر
عرفانِ ذات ِ احمدِ مختار ص ہوگیا

ممدوح میرے بن گئے فائق !رسولِ حق ص
اقبال مند مجھ سا گنہگار ہوگیا
 

الف عین

لائبریرین
نعتِ رسول ص کہنے کو تیار ہوگیا
ویران دل تھا لمحوں میں گلزار ہوگیا
... ٹھیک ہے، لیکن ثانی مصرع میں 'تھا دل' آ سکے تو بہتر ہے
جیسے
ویراں تھا دل، جو لمحوں میں....

آزاد ہوگیا غمِ دنیا کے درد سے
جو عشقِ مصطفی ص میں گرفتار ہوگیا
... غم کا درد عجیب ترکیب ہے، مصرع بدلو

روشن ہوئی ہے شمعِ رسالت ص جہان میں
تاریکیوں کا راستہ دشوار ہوگیا
... ایک منفی بات کہنا ٹھیک نہیں، روشنی کی وجہ سے تاریکی دور ہو گی لیکن کوئی تاریک راہ پر چلنا ہی چاہے تو دشواری ہو سکتی ہے، جو اس کے لیے تو فالِ بد ہے!

دستِ رسولِ پاک ص پہ آنے کی دیر تھی
اک کنکرا بھی قابلِ گفتار ہوگیا
.. کنکر یا کنکری تو سنا ہے، یہ مذکر کنکرا پہلی بار سن رہا ہوں ۔ اگر واقعی یہ کسی علاقے کی عام بول چال کی زبان ہے تو گوارا کیا جا سکتا ہے

ہونے لگا ہے چاند دو حصوں میں منقسم
وہ دیکھیے اشارہء سرکار ص ہوگیا
.. درست

قیمت پتہ چلی ہے مدینے کے حسن کی
شرمندہ آج مصر کا بازار ہوگیا
.. ٹھیک

صادق، امین، نام دیے دشمنوں نے خود
کیا بے مثال آپ ص کا کردار ہوگیا
.. درست

قرآن اک قصیدہ نظر آئے گا، اگر
عرفانِ ذات ِ احمدِ مختار ص ہوگیا
... اچھا ہے

ممدوح میرے بن گئے فائق !رسولِ حق ص
اقبال مند مجھ سا گنہگار ہوگیا
... درست
 

محمد فائق

محفلین
نعتِ رسول ص کہنے کو تیار ہوگیا
ویران دل تھا لمحوں میں گلزار ہوگیا
... ٹھیک ہے، لیکن ثانی مصرع میں 'تھا دل' آ سکے تو بہتر ہے
جیسے
ویراں تھا دل، جو لمحوں میں....

آزاد ہوگیا غمِ دنیا کے درد سے
جو عشقِ مصطفی ص میں گرفتار ہوگیا
... غم کا درد عجیب ترکیب ہے، مصرع بدلو

روشن ہوئی ہے شمعِ رسالت ص جہان میں
تاریکیوں کا راستہ دشوار ہوگیا
... ایک منفی بات کہنا ٹھیک نہیں، روشنی کی وجہ سے تاریکی دور ہو گی لیکن کوئی تاریک راہ پر چلنا ہی چاہے تو دشواری ہو سکتی ہے، جو اس کے لیے تو فالِ بد ہے!

دستِ رسولِ پاک ص پہ آنے کی دیر تھی
اک کنکرا بھی قابلِ گفتار ہوگیا
.. کنکر یا کنکری تو سنا ہے، یہ مذکر کنکرا پہلی بار سن رہا ہوں ۔ اگر واقعی یہ کسی علاقے کی عام بول چال کی زبان ہے تو گوارا کیا جا سکتا ہے

ہونے لگا ہے چاند دو حصوں میں منقسم
وہ دیکھیے اشارہء سرکار ص ہوگیا
.. درست

قیمت پتہ چلی ہے مدینے کے حسن کی
شرمندہ آج مصر کا بازار ہوگیا
.. ٹھیک

صادق، امین، نام دیے دشمنوں نے خود
کیا بے مثال آپ ص کا کردار ہوگیا
.. درست

قرآن اک قصیدہ نظر آئے گا، اگر
عرفانِ ذات ِ احمدِ مختار ص ہوگیا
... اچھا ہے

ممدوح میرے بن گئے فائق !رسولِ حق ص
اقبال مند مجھ سا گنہگار ہوگیا
... درست
بہت شکریہ سر رہنمائی کے لیے

ویراں تھا دل نمونہء گلزار ہوگیا


آزاد ہوگیا غمِ دنیا کی قید سے


تاریکیوں کو استعارہً استعمال کیا ہے جہالت بدی کے عنوان سے
یا شعر تبدیل کر دوں؟
آئے رسول ص بن کے دو عالم کے پیشوا
انسانیت کا راستہ ہموار ہوگیا

کنکرا لفظ لغت میں تو موجود ہے ،

اک سنگ ریزہ قابلِ گفتار ہوگیا

یہ تبدیلیاں درست ہیں؟
 

الف عین

لائبریرین
بہت شکریہ سر رہنمائی کے لیے

ویراں تھا دل نمونہء گلزار ہوگیا


آزاد ہوگیا غمِ دنیا کی قید سے


تاریکیوں کو استعارہً استعمال کیا ہے جہالت بدی کے عنوان سے
یا شعر تبدیل کر دوں؟
آئے رسول ص بن کے دو عالم کے پیشوا
انسانیت کا راستہ ہموار ہوگیا

کنکرا لفظ لغت میں تو موجود ہے ،

اک سنگ ریزہ قابلِ گفتار ہوگیا

یہ تبدیلیاں درست ہیں؟
ساری تبدیلیاں اچھی ہیں، اچھی ہو گئی ہے نعت
 
Top