نعت برائے اصلاح

محمد فائق

محفلین
جس کی ہر ایک بات میں احمد ص کی بات ہے
قرآن دیکھا جائے تو دیوانِ نعت ہے

معراج پا کے بن گئی محبوبِ ذوالجلال
بے مثل و بے نظیر محمد ص کی ذات ہے

دنیا! نظامِ سیدِ لولاک ص کر قبول
اکلوتی ایک بس یہی راہِ نجات ہے

دہلیزِ مصطفی ص ہے مساوات کی نظیر
فرقِ حسب نسب نہ یہاں ذات پات ہے

ذکرِ رسول ص مٹ نہیں سکتا جہان سے
ذکرِ خدا کی طرح اسے بھی ثبات ہے

ساعت قریب آمدِ خیر الوری ص کی ہے
محفل سجاؤ مومنو! خوشیوں کی رات ہے

فائق وگرنہ میں کہاں نعت نبی ص کہاں
یہ تو حضور ص کی نگہِ التفات ہے
 
Top