محمد فائق
محفلین
خلد سے بڑھ کر کوئی منظر نہیں
بات یہ صادق مدینے پر نہیں
روضہ ء خیرالوری ص ہے سامنے
اب کوئی تکلیف چارہ گر نہیں
ایک بے سایہ کا سایہ سر پہ ہے
کچھ زمانے کی تپش کا ڈر نہیں
کیوں نہ خاکِ طیبہ کو سرمہ کریں
اس سے بہتر آنکھ کا زیور نہیں
جی حضوری کے لیے جبریل ہے
کون جو سرکار ص کا نوکر نہیں
ہے کلامِ حق کلامِ مصطفی ص
یہ کسی کی بات میں جوہر نہیں
آپ ص کی ہے ذاتِ اقدس بے نظیر
آپ ص کا کونین میں ہمسر نہیں
آپ ص کے جیسا کسی کا در کہاں
اس پہ جو سر خم نہ ہو وہ سر نہیں
چاند، سورج، کُل نظامِ کائنات
دسترس سے آپ ص کی باہر نہیں
ذرہ ذرہ جس کا کلمہ گو ہوا
آپ ص کی مانند پیغمبر نہیں
حشر ہوگا ان کا فائق! حشر میں
جو غلامِ شافعِ محشر ص نہیں
سید محمد فائق
بات یہ صادق مدینے پر نہیں
روضہ ء خیرالوری ص ہے سامنے
اب کوئی تکلیف چارہ گر نہیں
ایک بے سایہ کا سایہ سر پہ ہے
کچھ زمانے کی تپش کا ڈر نہیں
کیوں نہ خاکِ طیبہ کو سرمہ کریں
اس سے بہتر آنکھ کا زیور نہیں
جی حضوری کے لیے جبریل ہے
کون جو سرکار ص کا نوکر نہیں
ہے کلامِ حق کلامِ مصطفی ص
یہ کسی کی بات میں جوہر نہیں
آپ ص کی ہے ذاتِ اقدس بے نظیر
آپ ص کا کونین میں ہمسر نہیں
آپ ص کے جیسا کسی کا در کہاں
اس پہ جو سر خم نہ ہو وہ سر نہیں
چاند، سورج، کُل نظامِ کائنات
دسترس سے آپ ص کی باہر نہیں
ذرہ ذرہ جس کا کلمہ گو ہوا
آپ ص کی مانند پیغمبر نہیں
حشر ہوگا ان کا فائق! حشر میں
جو غلامِ شافعِ محشر ص نہیں
سید محمد فائق