نظر لکھنوی نعت: تمام نبیوں میں شاہِ طیبہ کا مرتبہ ہے بلند و بالا ٭ نظر لکھنوی

تمام نبیوں میں شاہِ طیبہ کا مرتبہ ہے بلند و بالا
درود پڑھتے ہیں ان پہ ہر دم، مسبّحانِ ملاءِ اعلیٰ

ہے گوشہ گوشہ جہاں کا روشن، دلوں کی دنیا بھی ہے منور
اس آفتابِ ہدیٰ کے صدقے، کہ جس کے دم سے ہے سب اجالا

بہ موجِ گردابِ بحرِ ظلمت، پھنسی تھی نوعِ بشر کی کشتی
خدا کی جانب سے ناخدا بن کے اس نے کشتی کو آ سنبھالا

خدائے واحد کے آستاں پر، خدا کے بندوں کا سر جھکایا
خدا کے دیں کا اسی کے ہاتھوں، ہوا زمانہ میں بول بالا

لباسِ شاہی، نہ مال و دولت، نہ کوئی حاجت، نہ کوئی درباں
مطاعِ شاہانِ ذی وجاہت ہے پھر بھی دیکھیں وہ کملی والا

ہزاروں تارے ہیں نور افشاں، کوئی زیادہ تو کوئی مدھم
وہ ماہِ تاباں ہے گرد اس کے ہے کیا ہی دلکش وسیع ہالا

پسندِ خاطر ہے اپنے رنگوں کا رنگِ معروف صبغت اللہ
نہیں وہ خاطر میں اس کو لاتا، ہے کون گورا، ہے کون کالا

حطیمِ کعبہ میں بھی نہیں ہیں، نہ امِ ہانی کے گھر فروکش
یہ آج کی شب ہے کون سی شب؟ کہاں گئے ہیں حضورِؐ والا

وہ مردِ میداں، بلند ہمت، وہ شیر افگن، جری سپہ گر
دمِ نبرد اس سے منہ کی کھائی، پڑا جو دشمن کو اس سے پالا

نماز و روزہ، زکوٰة و حج کی عبادتیں ہیں اسی کا صدقہ
خدا کی تسبیح پڑھنے والے یونہی تو جپتے ہیں اس کی مالا

کرے مقدر پہ ناز اپنے، ملے خوشی کا اسے خزانہ
قبول فرما لیں گر نظرؔ کا یہ ہدیۂ نعت شاہِ والا

٭٭٭
محمد عبد الحمید صدیقی نظرؔ لکھنوی
 
تمام نبیوں میں شاہِ طیبہ کا مرتبہ ہے بلند و بالا
درود پڑھتے ہیں ان پہ ہر دم، مسبّحانِ ملاءِ اعلیٰ

ہے گوشہ گوشہ جہاں کا روشن، دلوں کی دنیا بھی ہے منور
اس آفتابِ ہدیٰ کے صدقے، کہ جس کے دم سے ہے سب اجالا

بہ موجِ گردابِ بحرِ ظلمت، پھنسی تھی نوعِ بشر کی کشتی
خدا کی جانب سے ناخدا بن کے اس نے کشتی کو آ سنبھالا

خدائے واحد کے آستاں پر، خدا کے بندوں کا سر جھکایا
خدا کے دین کا اسی کے ہاتھوں، ہوا زمانہ میں بول بالا

لباسِ شاہی، نہ مال و دولت، نہ کوئی حاجت، نہ کوئی درباں
مطاعِ شاہانِ ذی وجاہت ہے پھر بھی دیکھیں وہ کملی والا

ہزاروں تارے ہیں نور افشاں، کوئی زیادہ تو کوئی مدھم
وہ ماہِ تاباں ہے گرد اس کے ہے کیا ہی دلکش وسیع ہالا

پسندِ خاطر ہے اپنے رنگوں کا رنگِ معروف صبغت اللہ
نہیں وہ خاطر میں اس کو لاتا، ہے کون گورا، ہے کون کالا

حطیمِ کعبہ میں بھی نہیں ہیں، نہ امِ ہانی کے گھر فروکش
یہ آج کی شب ہے کون سی شب؟ کہاں گئے ہیں حضورِؐ والا

وہ مردِ میداں، بلند ہمت، وہ شیر افگن، جری سپہ گر
دمِ نبرد اس سے منہ کی کھائی، پڑا جو دشمن کو اس سے پالا

نماز و روزہ، زکوٰة و حج کی عبادتیں ہیں اسی کا صدقہ
خدا کی تسبیح پڑھنے والے یونہی تو جپتے ہیں اس کی مالا

کرے مقدر پہ ناز اپنے، ملے خوشی کا اسے خزانہ
قبول فرما لیں گر نظرؔ کا یہ ہدیۂ نعت شاہِ والا

٭٭٭
محمد عبد الحمید صدیقی نظرؔ لکھنوی
سبحان اللہ سبحان اللہ
 
سبحان اللہ سبحان اللہ

ماشاءاللہ ، سبحان اللہ
بہت اعلی شراکت۔


کرے مقدر پہ ناز اپنے، ملے خوشی کا اسے خزانہ
قبول فرما لیں گر نظرؔ کا یہ ہدیۂ نعت شاہِ والا​

بہت خوب تابش بھائی ماشاءاللہ بہت اعلی کلام ہے. شراکت کا بے حد شکریہ



ایک شبہہ رفع کرنا چاہتا ہوں..... دین... نون کے اعلان کے ساتھ ہے یا نون غنہ؟
جزاکم اللہ
جی کاشف بھائی، درست کر دیا ہے۔ جزاک اللہ
 
Top