نظر لکھنوی نعت: دستِ طرفہ کارِ فطرت نے سمو دی طرفگی ٭ نظرؔ لکھنوی

دستِ طرفہ کارِ فطرت نے سمو دی طرفگی
از ہمہ پہلو ہے دلکش ذاتِ پاکِ آں نبیؐ

اب نہیں کوئی نبی بعد از رسولِ ہاشمیؐ
تا قیامت اب تو لازم ہے اسی کی پیروی

منبعِ نورِ بصیرت چشمۂ ہر آگہی
آپؐ پر نازل ہوئی ہے جو کتابِ آخری

تذکرہ اس کا نہیں محدود روئے ارض تک
آسمانوں پر فرشتوں میں بھی ہے ذکرِ نبیؐ

پیکرِ رعنا پہ اس کے حسنِ دو عالم نثار
اس کے اوصافِ حمیدہ پر ہے دنیا حیرتی

وحیِ ربّانی پہ مبنی اس کا ہر حرفِ سخن
دل کے اندر گھر کرے جو بات بھی اس نے کہی

زندگی کی راہ چلنا اب نہیں دشوار کچھ
ہر جگہ اس کی بدولت روشنی ہی روشنی

کیوں نہ بھیجیں روز و شب اپنے نبیؐ پر ہم درود
اپنی دنیا بھی وہی ہے اپنا عقبیٰ بھی وہی

آدمی کی عاقبت لاریب بن جائے نظرؔ
پیروی ختم الرسلؐ کی کر کے دیکھے تو سہی

٭٭٭
محمد عبد الحمید صدیقی نظرؔ لکھنوی
 
کیوں نہ بھیجیں روز و شب اپنے نبیؐ پر ہم درود
اپنی دنیا بھی وہی ہے اپنا عقبیٰ بھی وہی
سبحان اللہ
اللَّهُمَّ صَلِّ عَلَى مُحَمَّدٍ وَعَلَى آلِ مُحَمَّدٍ كَمَا صَلَّيْتَ عَلَى إِبْرَاهِيمَ وَعَلَى آلِ إِبْرَاهِيمَ .إِنَّكَ حَمِيدٌ مَجِيدٌ اللَّهُمَّ بَارِكْ عَلَى مُحَمَّدٍ، وَعَلَى آلِ مُحَمَّدٍ كَمَا بَارَكْتَ عَلَى إِبْرَاهِيمَ وَعَلَى آلِ إِبْرَاهِيمَ .إِنَّكَ حَمِيدٌ
 

جاسمن

لائبریرین
زندگی کی راہ چلنا اب نہیں دشوار کچھ
ہر جگہ اس کی بدولت روشنی ہی روشنی
بہت ہی خوبصووووووورت شعر
کیوں نہ بھیجیں روز و شب اپنے نبیؐ پر ہم درود
اپنی دنیا بھی وہی ہے اپنا عقبیٰ بھی وہی
بلاشبہ
آدمی کی عاقبت لاریب بن جائے نظرؔ
پیروی ختم الرسلؐ کی کر کے دیکھے تو سہی
بے شک!
سبحان اللہ!
جزاک اللہ خیرا کثیرا
 

الف نظامی

لائبریرین
دستِ طرفہ کارِ فطرت نے سمو دی طرفگی
از ہمہ پہلو ہے دلکش ذاتِ پاکِ آں نبیؐ​
( از ہمہ پہلو ، سبحان اللہ سبحان اللہ
از ہمہ پہلو ہے دلکش ذاتِ پاکِ آں نبی ﷺ )

اب نہیں کوئی نبی بعد از رسولِ ہاشمیؐ
تا قیامت اب تو لازم ہے اسی کی پیروی

 

م حمزہ

محفلین
زبردست نعت شریف ہے تابش بھائی ۔
ہر سطر دل میں اترتی جارہی ہے۔ اللہ آپ کو اور محترم شاعر کو خیر دارین عطا فرمائے ۔ اور ہم سب کے دلوں کو رسول صلی الله عليه وسلم کی محبت سے مالا مال کردے۔ آمین
 
Top