نعت رسول اکرم ﷺ از قلم۔آسیؔ منڈیروی

  • اے شہا آپکی ہر ادا معجزہ
  • ابتدا معجزہ انتہا معجزہ
  • حسن پہ جس کے قرباں بہار ارم
  • اس پیمبر کی ہر ہر ادا معجزہ
  • دور و نزدیک کے لوگ یکساں سنیں میرے سرکار کا بولنا معجزہ
  • عائشہ کو ملی سُوئی کھوئی ہوئی مسکرانا بھی ہے آپ کا معجزہ
  • دہر کے سارے سیخوں کو کہنا پڑا
  • مصطفی کی ہے جود و سخا معجزہ
  • ہوگئے بخت والے مسلمان سب
  • چاند پر آپ کا جب دکھا معجزہ
  • پھر بھی ایماں کی دولت سے محروم تھا
  • دیکھا بوجھل نے جا بجا معجزہ
  • رک گیا خود ہی آسی یہ کہہ کر قلم
  • ہیں سراپا مرے مصطفٰی معجزہ
 
Top