نعت رسول اکرم

بزم سادات میں کہا گیا کلام


✨✨✨✨✨✨✨✨✨✨
نعت رسول ﷺ

لحد میں اپنی بہشتی بہار لے کے چلے
کفن میں ان کی گلی کا غبار لے کے چلے


در رسول پہ بخشش کی آرزو لے کر
ہم اپنی آنکھوں میں اک آبشار لے کے چلے


کبھی اے کاش کہ قدموں میں شاہ بطحا کے
مجھے بھی رحمت پروردگار لے کے چلے


چلے ہیں جب بھی شہا آپ کے یہ دیوانے
درود پاک کا لب پر نکھار لے کے چلے


گلے میں تیری غلامی کا ڈال کر پٹہ
چلے ہیں جو وہی عزّو وقار لے کے چلے


یزیدیوں کے قدم ہل گئے تھے میداں میں
حسین خیمے سے جب ذوالفقار لے کے چلے


نہ چھوٹے ہاتھ سے دامن ادب کا اے آسؔی
نصیب جب بھی تجھے کوئے یار لے کے چلے


عثمان غنی آسؔیْ​
 
مدیر کی آخری تدوین:
Top