نعت رسول برائے اصلاح

میرے اشعار پہ تنقید اصلاح اور مشوروں سے نوازیں


  • Total voters
    1
محترم جناب الف عین صاحب کی خدمت میں تصحیح کے بعد دوبارا برائے اصلاح
--------------------------------------------------------
مجھے ہے بہت ہی محبّت نبی سے
خدا کی ملی ہے عبادت نبی سے
جہاں میں کہیں بھی جہاں بھی رہو تم
رکھو تم مگر بس عقیدت نبی سے
نبی سے محبّت وفا کی نشانی
ہمیں یہ مسرّت ملی ہے نبی سے
تمہارا مداوا خدا ہی کرے گا
ملی ہے یہی تو نصیحت نبی سے
وہی بس خدا ہے اُسی کی عبادت
ہمیں یہ عبادت ملی ہے نبی سے
جو ارشد تمہیں ہے محبّت نبی سے
ملے گی تمہیں بھی شفاعت نبی سے
 
Top