طالش طور
محفلین
سر الف عین اور دیگر احباب سے اصلاح و تنقید کی درخواست ہے
منہ سے اسم نبی جو نکالا
ہو گیا تیرگی میں اجالا
تو ہے امت کو بخشانے والا
تیری ہستی ہے دو جگ سے اعلیٰ
تو نے پتھر سے کلمہ پڑھایا
اور سجدہ شجر سے کرایا
تو ہے شق القمر کرنے والا
تیری ہستی ہے دو چگ سے اعلیٰ
دو جہانوں کی رحمت بھی تو ہے
مہر ختم نبوت بھی تو ہے
مرتبہ تیرا نبیوں سے بالا
تیری ہستی ہے دو جگ سے اعلیٰ
پیکر ِرحم و جود و سخیٰ ہے
بھولے بھٹکوں کا تْو رہنما ہے
تو نے گرتے ہووں کو سنبھالا
تیری ہستی ہے دو جگ سے اعلیٰ
میرے خالق کی پہچان تو ہے
باعث فخر انسان تو ہے
تو نے ظلمت کو بخشا اجالا
تیری ہستی ہے دو جگ سے اعلیٰ
میں گنہگار ہوں با خطا ہوں
یا محمد میں تیرا گدا ہوں
لاج میری بھی تو رکھنے والا
تیری ہستی ہے دو جگ سے اعلیٰ
کاش طالش ترے در پہ آئے
دل میں لاکھوں امنگیں سجائے
جھولیاں سب کی تو بھرنے والا
تیری ہستی ہے دو جگ سے اعلیٰ
منہ سے اسم نبی جو نکالا
ہو گیا تیرگی میں اجالا
تو ہے امت کو بخشانے والا
تیری ہستی ہے دو جگ سے اعلیٰ
تو نے پتھر سے کلمہ پڑھایا
اور سجدہ شجر سے کرایا
تو ہے شق القمر کرنے والا
تیری ہستی ہے دو چگ سے اعلیٰ
دو جہانوں کی رحمت بھی تو ہے
مہر ختم نبوت بھی تو ہے
مرتبہ تیرا نبیوں سے بالا
تیری ہستی ہے دو جگ سے اعلیٰ
پیکر ِرحم و جود و سخیٰ ہے
بھولے بھٹکوں کا تْو رہنما ہے
تو نے گرتے ہووں کو سنبھالا
تیری ہستی ہے دو جگ سے اعلیٰ
میرے خالق کی پہچان تو ہے
باعث فخر انسان تو ہے
تو نے ظلمت کو بخشا اجالا
تیری ہستی ہے دو جگ سے اعلیٰ
میں گنہگار ہوں با خطا ہوں
یا محمد میں تیرا گدا ہوں
لاج میری بھی تو رکھنے والا
تیری ہستی ہے دو جگ سے اعلیٰ
کاش طالش ترے در پہ آئے
دل میں لاکھوں امنگیں سجائے
جھولیاں سب کی تو بھرنے والا
تیری ہستی ہے دو جگ سے اعلیٰ