نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ و آلہٖ وسلم

Saif ullah

محفلین
سائے میں تمہارے ہےقسمت یہ ہماری ہے
قربانِ دل و جانم کیا شان تمہاری ہے


کیا پیش کروں تم کو(آقا صلی اللہ علیہ و آلہٖ وسلم) کیا چیز ہماری ہے
یہ دل بھی تمہارا ہے یہ جاں بھی تمہاری ہے

نقشہ تِرا دلکش ہے صورت تِری پیاری ہے
جس نے تمہیں دیکھا ہے سو جان سے واری ہے

گو لا کھ برے ہم کہلاتے تمہارے ہیں
اِک نظر ِکرم کرنا یہ عرض ہماری ہے

ہم چھوڑ کے اِس در کو جائیں تو کہاں جائیں ؟
اِک نام تمہارا ہے !جو ہونٹوں پہ جاری ہے

بیمار کو غفلت ہے بیہوشی سی طاری ہے
اک نام تمہارا ہے جو ہونٹوں پہ جاری ہے

تاؔجی تِرے سجدے سے زاہد کو جلن کیوں ہے ؟
قدرت نے جبیں سائی قسمت میں اتاری ہے !


*صَلُّوا عَلَى الْحَبِيْب - صَلَّى اﷲُ تَعَالٰى عَلٰى مُحَمَّد صلی اللہ علیہ و آلہٖ وسلم
 
Top