نعت شریف

ایازوسیر

محفلین
اللهم صل على محمد، وعلى آل محمد، كما صليت على آل إبراهيم، إنك حميد مجيد، اللهم بارك على محمد، وعلى آل محمد، كما باركت على آل إبراهيم، إنك حميد مجيد ۔


مدینے کا وہی اے کاش پھر منظر نظر آئے
بہار اس گلشنِ اسلام پر بارِدگر آئے

ضرورت پھر تمھاری آج ہے یا رحمتِ عالم(ص)
کہ پھر توحید کا اُڑتا ہوا پرچم نظر آئے

وہی ایقان کا سورج پھر اُبھرے سمتِ بطحا سے
نمی شبنم کی لیکر پھر وہی نورِ سحر آئے

شریعت کی کرے جو پاسبانی پاسباں بن کر
ہر اک بازو میں پھر وہ نورِ ایمانی نظر آئے

بہا لے جائے تنکے کی طرح جو فردِ عصیاں کو
وہی رحمت کا دریا پھر جوش بر آئے
 
Top