مظفر وارثی نعت- علم محمد، عدل محمد، پیار محمد

فرحت کیانی

لائبریرین
علم محمد ، عدل محمد، پیار محمد
ساری اعلیٰ قدروں کا شہکار محمد

ہم اِجمالی کیا جائیں تفصیل میں اُن کی
کیا دنیا کیا عُقبیٰ سب تحویل میں اُن کی
وقت کے بیچ محمد ، وقت کے پار محمد
ساری اعلیٰ قدروں کا شہکار محمد

سورج چاند ستارے اُن کے زیرِ سایہ
جو اُن تک پہنچا وہ روشنیاں لے آیا
بانٹیں کیا کیا چمکیلے کردار محمد
ساری اعلیٰ قدروں کا شہکار محمد

بندوں سے کیا ہوں گی تحقیقات خُدا کی
مسجدِ ہستی کا رقبہ ہے ذات خُدا کی
سارے پیمبر محرابیں ، مینار محمد
ساری اعلیٰ قدروں کا شہکار محمد

دُھوپ گناہوں کی بھی سایہ دار ہے کتنی
میری درویشی سرمایہ دار ہے کتنی
میرے لب پر آیا لاکھوں بار محمد
ساری اعلیٰ قدروں کا شہکار محمد

اپنی اپنی تہذیبیں سب بُھول چکے ہیں
سب پتھر کے عہد کی جانب لوٹ رہے ہیں
دُنیا کی ہر قوم کو ہیں درکار محمد
ساری اعلیٰ قدروں کا شہکار محمد

اپنی خاص عنایت صَرف بھی فرماتے ہیں
خود اُس کی توسیعِ ظرف فرماتے ہیں
عشق جسے دیتے ہیں بے مقدار محمد
ساری اعلیٰ قدروں کا شہکار محمد

کیوں نہ مظفر میرے پاؤں پڑے خوش بختی
میری گردن میں بس اُن کے نام کی تختی
میری سب خوشیاں سارے تہوار محمد
ساری اعلیٰ قدروں کا شہکار محمد

کلام۔ مظفر وارثی
 

مہ جبین

محفلین
سبحان اللہ

کیوں نہ مظفر میرے پاؤں پڑے خوش بختی
میری گردن میں بس انکے نام کی تختی
میری سب خوشیاں سارے تہوار محمد صلی اللہ علیہ وسلم
ساری اعلیٰ قدروں کا شہکار محمد صلی اللہ ولیہ وسلم

ماشاءاللہ بہت خوب اندازِ بیاں ہے مظفر وارثی مرحوم کا

جزاک اللہ فرحت کیانی

سدا خوش رہو
 

نایاب

لائبریرین
سبحان اللہ
آپ جناب نبی پاک حضرت محمد صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی ذات پاک پر لاکھوں کروڑوں درود و سلام
بلاشبہ یہی تو ہیں اسوہ حسنہ کے روشن اصول
علم محمد ، عدل محمد، پیار محمد
ساری اعلیٰ قدروں کا شہکار محمد
جزاک اللہ خیراء محترم بہنا فرحت کیانی
 

سید زبیر

محفلین
کیوں نہ مظفر میرے پاؤں پڑے خوش بختی
میری گردن میں بس اُن کے نام کی تختی
میری سب خوشیاں سارے تہوار محمد
ساری اعلیٰ قدروں کا شہکار محمد
جزاک اللہ خیراء
 

محمداحمد

لائبریرین
کیوں نہ مظفر میرے پاؤں پڑے خوش بختی
میری گردن میں بس اُن کے نام کی تختی
میری سب خوشیاں سارے تہوار محمد
ساری اعلیٰ قدروں کا شہکار محمد

سبحان اللہ ۔۔۔۔! بہت خوبصورت کلا م ہے۔
 

وصی

محفلین
علم محمد ، عدل محمد، پیار محمد
ساری اعلیٰ قدروں کا شہکار محمد

ہم اِجمالی کیا جائیں تفصیل میں اُن کی
کیا دنیا کیا عُقبیٰ سب تحویل میں اُن کی
وقت کے بیچ محمد ، وقت کے پار محمد
ساری اعلیٰ قدروں کا شہکار محمد

سورج چاند ستارے اُن کے زیرِ سایہ
جو اُن تک پہنچا وہ روشنیاں لے آیا
بانٹیں کیا کیا چمکیلے کردار محمد
ساری اعلیٰ قدروں کا شہکار محمد

بندوں سے کیا ہوں گی تحقیقات خُدا کی
مسجدِ ہستی کا رقبہ ہے ذات خُدا کی
سارے پیمبر محرابیں ، مینار محمد
ساری اعلیٰ قدروں کا شہکار محمد

دُھوپ گناہوں کی بھی سایہ دار ہے کتنی
میری درویشی سرمایہ دار ہے کتنی
میرے لب پر آیا لاکھوں بار محمد
ساری اعلیٰ قدروں کا شہکار محمد

اپنی اپنی تہذیبیں سب بُھول چکے ہیں
سب پتھر کے عہد کی جانب لوٹ رہے ہیں
دُنیا کی ہر قوم کو ہیں درکار محمد
ساری اعلیٰ قدروں کا شہکار محمد

اپنی خاص عنایت صَرف بھی فرماتے ہیں
خود اُس کی توسیعِ ظرف فرماتے ہیں
عشق جسے دیتے ہیں بے مقدار محمد
ساری اعلیٰ قدروں کا شہکار محمد

کیوں نہ مظفر میرے پاؤں پڑے خوش بختی
میری گردن میں بس اُن کے نام کی تختی
میری سب خوشیاں سارے تہوار محمد
ساری اعلیٰ قدروں کا شہکار محمد

کلام۔ مظفر وارثی
 
Top