نظر لکھنوی نعت: وہ ایک پھول کھلا تھا جو ریگ زاروں میں ٭ نظرؔ لکھنوی

وہ ایک پھول کھلا تھا جو ریگ زاروں میں
اسی کے حسن سے سب رنگ ہیں بہاروں میں

وہ ایک شمع کہ روشن ہوئی تھی غاروں میں
وہ چاند بن کے ہوئی منعکس ستاروں میں

کہوں ببانگِ دُہل بے جھجھک ہزاروں میں
حبیبِ رب ہے محمدؐ خدا کے پیاروں میں

کلام آپ کا جامع، فصیح و پُر تاثیر
ادب شناس گنیں اس کو شاہ پاروں میں

اس آفتابِ ہدیٰ سے اگر نہ ہوں ضو گیر
نہ چاند میں ہو کوئی روشنی نہ تاروں میں

زہے نصیب کہ وہ سب ہیں زندہ و جاوید
شمار جن کا ہوا اس کے جاں نثاروں میں

جمال و حسن کے پہلو سے ہے وہ گل اندام
دمِ جہاد مگر وہ ہے شہ سواروں میں

مرے نصیب میں لکھا ہے ساغرِ کوثر
بفضلِ رب ہوں میں اس کے ثنا نگاروں میں

نظرؔ جو دل متلاطم ہے اس کی یادوں میں
سرشکِ اشک ہیں کچھ آنکھ کے کناروں میں

٭٭٭

محمد عبد الحمید صدیقی نظرؔ لکھنوی
 
مدیر کی آخری تدوین:
وہ ایک پھول کھلا تھا جو ریگ زاروں میں
اسی کے حسن سے سب رنگ ہیں بہاروں میں

وہ ایک شمع کہ روشن ہوئی تھی غاروں میں
وہ چاند بن کے ہوئی منعکس ستاروں میں

کہوں ببانگِ دُہل بے جھجھک ہزاروں میں
حبیبِ رب ہے محمدؐ خدا کے پیاروں میں

کلام آپ کا جامع، فصیح و پُر تاثیر
ادب شناس گنیں اس کو شاہ پاروں میں

اس آفتابِ ہدیٰ سے اگر نہ ہوں ضو گیر
نہ چاند میں ہو کوئی روشنی نہ تاروں میں

زہے نصیب کہ وہ سب ہیں زندۂ جاوید
شمار جن کا ہوا اس کے جاں نثاروں میں

جمال و حسن کے پہلو سے ہے وہ گل اندام
دمِ جہاد مگر وہ ہے شہ سواروں میں

مرے نصیب میں لکھا ہے ساغرِ کوثر
بفضلِ رب ہوں میں اس کے ثنا نگاروں میں

نظرؔ جو دل متلاطم ہے اس کی یادوں میں
سرشکِ اشک ہیں کچھ آنکھ کے کناروں میں

٭٭٭

محمد عبد الحمید صدیقی نظرؔ لکھنوی
بہت عرصے بعد حقیقی نعت پڑھنے کو ملی ہے ، واہ واہ واہ ۔ سبحان اللہ سبحان اللہ
کیا کہنے بہت اعلیٰ ۔۔
"دیکھو! اس طرح سے کہتے ہیں سخنور نعتیں"
 
آج کل نعت گوئیوں (ایک مخصوص حلقہ میں) جو روش اختیار کر رکھی ہے انہیں چاہیئے اس طرح کے اساتذہ کرام کی نعتوں کا مطالعہ ضرور کریں تا معلوم ہو نعت ہوتی کیا ، آداب کیا ہیں ،انداز کیا ہے ۔

واہ واہ تابش میاں مزہ آگیا ۔لاجواب
 
بہت عرصے بعد حقیقی نعت پڑھنے کو ملی ہے ، واہ واہ واہ ۔ سبحان اللہ سبحان اللہ
کیا کہنے بہت اعلیٰ ۔۔
"دیکھو! اس طرح سے کہتے ہیں سخنور نعتیں"

آج کل نعت گوئیوں (ایک مخصوص حلقہ میں) جو روش اختیار کر رکھی ہے انہیں چاہیئے اس طرح کے اساتذہ کرام کی نعتوں کا مطالعہ ضرور کریں تا معلوم ہو نعت ہوتی کیا ، آداب کیا ہیں ،انداز کیا ہے ۔

واہ واہ تابش میاں مزہ آگیا ۔لاجواب
جزاک اللہ، ادب دوست بھائی محبتوں کا.
 

نایاب

لائبریرین
ان گنت درود و سلام آپ جناب نبی پاک صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی ذات پاک پر
سبحان اللہ
بلاشبہ خوب ہے ہدیہ نعت
بہت دعائیں
 
Top