نعت ِ رسول ِاکرم صلی اللہ علیہ وسلم

صلی اللہ علیہ وسلم
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

آپﷺ سے جو مِلا ہدایت ہے
آپﷺ نے جو دیا وہ رحمت ہے

آپﷺ کی شان ہی نِرالی ہے
آپﷺ کو سوچنا عبادت ہے

آپﷺسا کوئی بھی نہیں آقاﷺ
آپﷺ کی ہر ادا عنایت ہے

آپﷺ کا نام کس قدر میٹھا
میم سے ہر طرف محبت ہے

آپﷺ کی پھونک کا کرشمہ ہے
آج بھی خون میں حرارت ہے

آپﷺ کا چھوڑ کے دَرِ اقدس
غیر سے جوڑنا بغاوت ہے

آپﷺ ہیں چاشنی کے پیغمبرﷺ
آپ ﷺسے چارسو حلاوت ہے

آپﷺ ہی آخری نبیﷺ رب کے
آپ ﷺ کے بعد بس قیامت ہے

آپﷺ کی جوتیوں سے بھی ہلکی
فارس و روم کی حکومت ہے

آپﷺ کا شکریہ نہیں ممکن
آپﷺ کی ہر دعا میں امت ہے

آپﷺ ہی ڈھونڈ لیں گے عابی کو
سامنے کی تو کس میں ہمت ہے

عابی مکھنوی
 

عظیم

محفلین
جوتیوں اور پھونک کی جگہ کُچھ اور الفاظ ہونے چاہئے تھے ( یہ میری ذاتی رائے ہے )
اور
آپ سے جو ملی، ہدایت ہے
آپ نے جو دِیا وہ رحمت ہے

آپ کی شان ہے کریمی اور
آپ کو سوچنا عبادت ہے

آپ ایسا نہیں کوئی آقا
آپ کی ہر ادا عنایت ہے

'' آپ کا نام کس قدر میٹھا
میم سے ہر طرف محبت ہے ''

معجزہ ہے یہ آپ ہی کا جو
اِس مرے خُون میں حرارت ہے

چھوڑ کر آپ کا درِ اقدس
رُخ کہیں موڑنا بغاوت ہے

آپ ہیں چاشنی کے پیغمبر
آپ سے چار سُو حلاوت ہے

آپ ہیں آخری نبی رب کے
آپ ہی سے جہاں سلامت ہے

'' آپ کی ۔۔ سے بھی ہلکی
فارس و روم ۔۔۔۔ ''

آپ کا شکریہ نہیں ممکن
آپ کی ہر دعا میں امت ہے

''آپ ہی ڈھونڈ ۔۔۔
سامنے کی تو ۔۔۔۔ ''


گُستاخی معاف در اصل اپنی اصلاح درکار ہے
 
آخری تدوین:

ابن رضا

لائبریرین
صلی اللہ علیہ وسلم
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

آپﷺ سے جو مِلا ہدایت ہے
آپﷺ نے جو دیا وہ رحمت ہے

آپﷺ کی شان ہی نِرالی ہے
آپﷺ کو سوچنا عبادت ہے

آپﷺسا کوئی بھی نہیں آقاﷺ
آپﷺ کی ہر ادا عنایت ہے

آپﷺ کا نام کس قدر میٹھا
میم سے ہر طرف محبت ہے

آپﷺ کی پھونک کا کرشمہ ہے
آج بھی خون میں حرارت ہے

آپﷺ کا چھوڑ کے دَرِ اقدس
غیر سے جوڑنا بغاوت ہے

آپﷺ ہیں چاشنی کے پیغمبرﷺ
آپ ﷺسے چارسو حلاوت ہے

آپﷺ ہی آخری نبیﷺ رب کے
آپ ﷺ کے بعد بس قیامت ہے

آپﷺ کی جوتیوں سے بھی ہلکی
فارس و روم کی حکومت ہے

آپﷺ کا شکریہ نہیں ممکن
آپﷺ کی ہر دعا میں امت ہے

آپﷺ ہی ڈھونڈ لیں گے عابی کو
سامنے کی تو کس میں ہمت ہے

عابی مکھنوی

ماشاءاللہ بہت عمدہ۔ اللہ کریم یہ ہدیہ قبول فرمائے۔
 
Top