نعت گوئی اور نعت خوانی کے ساٹھ سال

الف نظامی

لائبریرین
نعت گوئی اور نعت خوانی کے ساٹھ سال
از راجا رشید محمود
پاکستان کے ساٹھ برسوں میں کئی جرائد و رسائل نے نعت نمبر شائع کئے۔
“شام و سحر” کے چھ نعت نمبر
“الرشید” اور “اوج” کے دو جلدی ضخیم نعت نمبر
پنجابی جرائد “لکھاری” اور “پنجابی” کے نعت نمبر
“تحریریں” کے درجن بھر نعت نمبر
“صریر خامہ” کے نعت نمبر
اور بہت سے دوسرے رسائل کے نعت نمبر شائع ہوئے۔
نعت کے موضوع پر ماہنامہ “نعت” راقم الحروف (راجا رشید محمود) نے شروع کیا جو دسمبر 2007 میں اپنی اشاعت کے بیس سال پورے کر رہا ہے۔
کراچی سے “نعت رنگ” ، “دنیائے نعت” ، “سفیر نعت” نامی کتابی سلسلے
سرگودھا سے سہ ماہی “عقیدت”
فیصل آباد سے “شہر نعت” چھپے۔
اسی طرح نعت پر مضامین بھی لکھے جارہے ہیں۔فنی لحاظ سے نعت صرف قصیدے ، غزل ، مثنوی کی صنف تک محدود نہیں رہی بلکہ قیام پاکستان نے اسے ہائیکو ، سانیٹ ، سی حرفی ، ترائیلے ، نظم آزاد ، نظم معرا اور بہت سے نئی اصناف میں بھی نعتیں کہی جا رہی ہیں۔
 
Top