نعت ۔ وہ شمع اُجالا جس نے کیا چالیس برس تک غاروں میں ۔ بزبان مہدی حسن

توصیف امین

محفلین

نعت خواں: مہدی حسن و ہمنوا
شاعر: ظفر علی خان

وہ شمع اُجالا جس نے کیا چالیس برس تک غاروں میں
اِک روز جھلکنے والی تھی سب دنیا کے درباروں میں

رحمت کی گھٹائیں پھیل گئیں افلاک کے گنبد گنبد پر
وحدت کی تجلّی کوند گئی آفاق کے سینا زاروں میں

گر ارض و سما کی محفل میں لولاک لما کا شور نہ ہو
یہ رنگ نہ ہو گلزاروں میں یہ نوُر نہ ہو سیّاروں میں

وہ جنس نہیں ایمان جسے لے آئیں دکانِ فلسفہ سے
ڈھونڈے سے ملے گی عاقل کو یہ قرآں کے سیپاروں میں

جس میکدے کی ایک بوند سے بھی لب کج کلہوں کے تر نہ ہوئے
ہیں آج بھی ہم بے مایہ گدا اس میکدے کے سرشاروں میں

جو فلسفیوں سے کھل نہ سکا اور نکتہ وروں سے حل نہ ہوا
وہ راز اِک کملی والے نے بتلادیا چند اشاروں میں

ہیں کرنیں ایک ہی مشعل کی بوبکرؓ و عمرؓ عثمانؓ و علیؓ
ہم مرتبہ ہیں یارانؓ نبی کچھ فرق نہیں ان چاروںؓ میں
 
توصیف امین

محفلین
جناب نظامی صاحب شاعر کے نام پر پہلے ہی کافی سر کھپا چکا ہوں ۔یہاں تک کہ یہ ویڈیو بھی دو دفعہ بنائی گئی ہے ۔ میرے خیال میں یہ مولانا ظفر علی کی لکھی ہوئی نعت تھی لیکن ایک دوست نے نعتوں کی ایک کتاب سے شاعر کا نام دیکھ کر بتایا کہ یہ نذیر اکبر آبادی کی ہے۔ اب نعتوں کی کتاب کو تو شاید مستند نہیں مانا جا سکتا لیکن جہاں سے مجھے یہ نعتیں ملی تھیں انہوں نے بھی کہا شاعر نذیر اکبر آبادی ہیں۔سو مجھے نذیر کی لکھی نعت تسلیم کرنا پڑا ۔
آپ کی رائے کے بعد پھر سے ظفر علی خان کے حق میں ووٹ چلا گیا ہے۔ امید ہے اب تبدیل نہیں ہو گا:) ۔
شکریہ
 
محمد وارث

لائبریرین
شکریہ توصیف شیئر کرنے کیلیے۔ یہ نعت مولانا ظفر علی خان کی ہی ہے بلکہ انکی مشہور نعتوں میں اسکا شمار ہوتا ہے۔
 
الف نظامی

لائبریرین
جناب نظامی صاحب شاعر کے نام پر پہلے ہی کافی سر کھپا چکا ہوں ۔یہاں تک کہ یہ ویڈیو بھی دو دفعہ بنائی گئی ہے ۔ میرے خیال میں یہ مولانا ظفر علی کی لکھی ہوئی نعت تھی لیکن ایک دوست نے نعتوں کی ایک کتاب سے شاعر کا نام دیکھ کر بتایا کہ یہ نذیر اکبر آبادی کی ہے۔ اب نعتوں کی کتاب کو تو شاید مستند نہیں مانا جا سکتا لیکن جہاں سے مجھے یہ نعتیں ملی تھیں انہوں نے بھی کہا شاعر نذیر اکبر آبادی ہیں۔سو مجھے نذیر کی لکھی نعت تسلیم کرنا پڑا ۔
آپ کی رائے کے بعد پھر سے ظفر علی خان کے حق میں ووٹ چلا گیا ہے۔ امید ہے اب تبدیل نہیں ہو گا:) ۔
شکریہ
بہت شکریہ توصیف امین۔ اگر آپ نے انٹرنیٹ پر کسی اور جگہ بھی یہ نعت پوسٹ کی ہے تو وہاں بھی شاعر کا نام تبدیل کردیں تاکہ جو لوگ محض گوگل تلاش سے کام چلاتے ہیں انہیں مغالطہ نہ ہو۔
 
توصیف امین

محفلین
بہت شکریہ توصیف امین۔ اگر آپ نے انٹرنیٹ پر کسی اور جگہ بھی یہ نعت پوسٹ کی ہے تو وہاں بھی شاعر کا نام تبدیل کردیں تاکہ جو لوگ محض گوگل تلاش سے کام چلاتے ہیں انہیں مغالطہ نہ ہو۔

جی یوٹیوب پہ پوسٹ کی تھی اور معلومات ملتے ہی شاعر کا نام تبدیل کر دیا ہے۔
توجہ دلانے کا شکریہ
 
Top