نعت

فارقلیط رحمانی

لائبریرین
نعت
صنعتِ چہار در یک​
نوٹ: اس نعت کو مندرجہ ذیل چار طریقوں سے پڑھیے۔​
(الف) پورے پورے مصرعے پڑھیے۔​
(ب) ہر مصرعہ میں بریکیٹ شروع ہونے سے پہلے درج الفاظ کو​
بریکیٹ میں درج الفاظ کے ساتھ ملا کر پڑھیے۔​
(ج)ہر مصرعہ میں بریکیٹ کےبعد درج جز کو بریکیٹ میں درج جز کے ساتھ ملا کر پڑھیے۔​
(د) ہر مصرعہ میں صرف وہ الفاظ پڑھیے جو بریکیٹ کے اندر ہیں بریکیٹ سے باہر کا کچھ نہ پڑھیے۔​
جگ میں ( سب سے بہتر) آقا​
یعنی ( میرے سرور ) آقا​
سچ ہے ( آئے ہوکر ) آقا​
شب میں ( عرشِ بریں پر)آقا​
بے شک (ساقیٔ کوثر) بھی ہیں​
میرے ( شافعِ محشر ) آقا​
کہیے (سب کے محسِن ) ہی وہ​
لکھیے ( کل کے یاور ) آقا​
ہر گز (کو ئی نہیں ہے) جگ میں​
آقا ( آپ کا ہم سر ) آقا​
ہیں وہ (خُلد کی رانی) بے شک​
زہرا ( آپ کی دُختر) آقا​
حق ہے (آپ ہیں اعلیٰ ) کل سے​
سچ ہے (صا برؔ اَحقر ) آقا​
صابرؔ سنبھلی، سنبھل
 

فارقلیط رحمانی

لائبریرین
وعلیکم السلام!
جناب عالی یہ تو کسی رسالہ میں نظر سے گزری تھی۔ پسند آئی تو محفلین کی خدمت میں پیش کر دی تھی۔ بس آپ پنی دُعاؤں میں یاد رکھیے گا۔
اگراعتراض نہو تو اپنا ای۔ میل ایڈریس اور فون نمبر عنایت فرمائیں۔
 

فارقلیط رحمانی

لائبریرین
سلام مسنون !!
ہمارے کرم فرما محترم ڈاکٹر صابر سنبھلی کی لکھی ہوئی شاہ کار نعت شریف پوسٹ کرنے پر آپ کا شکریہ !!
مشاہد
وعلیکم السلام!​
جناب عالی یہ تو کسی رسالہ میں نظر سے گزری تھی۔ پسند آئی تو محفلین کی خدمت میں پیش کر دی تھی۔ بس آپ پنی دُعاؤں میں یاد رکھیے گا۔​
اگراعتراض نہو تو اپنا ای۔ میل ایڈریس اور فون نمبر عنایت فرمائیں۔​
 
Top