الف عین
ڈاکٹر عظیم سہارنپوری
محمد خلیل الرحمٰن
محمّد احسن سمیع :راحل:
---------
فاعلن فاعلن فاعلن فاعلن
----------
نفرتیں سب زمانے کی سہتا رہا
درسِ الفت ہی پھر بھی میں دیتا رہا
----------
ہم کو شیطان کھینچے گا اپنی طرف
بچ کے چلنا یہاں سب سے کہتا رہا
----------
جانتا تھا کہ منزل بہت دور ہے
پھر بھی جانب اسی کی میں چلتا رہا
--------------یا
پھر بھی پیہم اُسی سمت چلتا رہا
----------
مجھ پہ میرے خدا کا کرم تھا بہت
کام بگڑا نہیں میرا بنتا رہا
-------------
بے حسی ہر جگہ پر ہے چھائی ہوئی
خونِ ناحق زمانے میں بہتا رہا
---------
مشکلیں تھیں بہت پھر بھی ہارا نہیں
سوئے منزل ہمیشہ ہی بڑھتا رہا
-----------یا
راہ مشکل تھی لیکن تھی سچی لگن
اپنی منزل کی جانب میں بڑھتا رہا
---------
جو دیا چاہتوں کا جلاتے رہے
بعد تیرے بھی جانے کے جلتا رہا
-----------
داغ ارشد کے دامن پہ جو بھی لگے
خون سے اُن کو اپنے وہ دھوتا رہا
 
نفرتیں سب زمانے کی سہتا رہا
درسِ الفت ہی پھر بھی میں دیتا رہا
اساتذہ کرام اِس غزل کو مثال بناکر قوافی کےنقائص کی نشاندہی فرمائیں
توبہت عنایت ہوگی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔شکیل احمد خان

طلبائے شعر وسخن کے لیے یہ عنایت اِس موضوع پر عملی مشق وتربیت
اور اصلاح کی ایک مفید نشست ثابت ہوگی ۔۔۔۔۔۔۔۔ان شاء اللہ!
الف عین
ظہیر احمد ظہیر
محمّد احسن سمیع :راحل:
و دیگر اساتذہ کرام
 
آخری تدوین:
شکیل بھائی یہ تو بہت معروف عیب ہے، دسیوں بار محفل میں اس پر گفتگو ہو چکی ہے. اس کے علاوہ بھی محفل میں متفرق لڑیوں میں مختلف اساتذہ کے عیوب قوافی پر مراسلے موجود ہیں. کافی عرصہ سے ارادہ ہے (اور چونکہ نیک ارادے پر بھی ایک نیکی مل جاتی ہے، اس لیے اب تک ارداہ ہی ہے :) ) کہ اس متفرق مواد کو یکجا کر کے ایک مفصل مضمون کی صورت میں مدون کروں. دیکھیں کب فرصت میسر آتی ہے :)
 
شکریہ محترم راحل بھائی!
میں اُن مباحث کی تلاش میں نکلتا ہوں۔اورربِ کریم آپ کے عزم کو کامیابی سے ہمکنار فرمائے ۔۔۔۔۔۔۔واقعی اِس بات کی ضرورت ہے کہ نومشق شعرا کاکلام
سامنے رکھا جائے اور پھر اُس کے نقائص اوراُن کی دُرستی اور اصلاح کے لیے جو نکات بیان کیے گئے ،اُن کا تذکرہ ہو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔اور یہ سب ایک ہی جگہ ملجائے
توجویانِ تازہ کار کو سہولت رہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔شکیل احمدخان۔
 
Top