میں بہت ہی مختصر عرصہ یہاں تھی۔ کوئ بات نہیں۔ انشااللہ اب دیکھیں گے۔شمشاد نے کہا:مجھے افسوس ہے کہ پہلے آپ کا نام نہیں دیکھا۔
بہرحال آپ کو دوبارہ واپسی پر خوش آمدید کہتا ہوں۔ اور جیسا کے آپ نےکہا ہے کہ اب پابندی سے آئیں گی تو ہمیں بہت خوشی ہو گی اگر آپ متواتر آتی رہیں گیں۔
بہت بہت شکریہ۔ میں آپ کا تعارف نامہ دلچسپی سے پڑھ رہی ہوںدوست نے کہا:خوش آمدید۔
امید ہے کہ اب آپ محفل کو رونق بخشتی رہیں گی۔
منصور حلاج نے کہا:خوشآمدید نفیسہ۔ -- پیار کرو گے
شاہد احمد خان نے کہا:خوش آمدید ، وش آتکے ، جی آیا نوں ، پخیر راغلے ، بھلی کری آیا ،
ایک نفیس شعر نفیسہ کے لئے ۔۔
رنگ ،خوشبو، صبا، چاند، تارے، کرن، پھول، شبنم، شفق سب ہی تھے
لیکن تیرے آنے سے بزم اردو کی کائینات اور بھی رنگین ہو گئی ہے
اعجاز اختر نے کہا:پہلے ایک غزل پر اصلاح کروا کے غائب ہو گئ تھیں اور اب لگتا ہے کہ اپنا تعارف کر کے پھر گائب ہیں۔ نفیسہ دوبارہ کوش آمدید۔ لیکن آ کر یہ ساری ’خوش آمدیں‘ قبول تو کر لو۔
محب علوی نے کہا:نفیسہ آپ کا سب سے زیادہ صحیح خوش آمدید اعجاز صاحب نے کیا ہے۔ میں نے بھی آپ کا نام دیکھا ہے شروع میں ، اب باقاعدہ ہوں تو کچھ پتہ چلے گا۔
شمشاد نے کہا:لگتا ہے ان کی خاصیت ہی یہ ہے کہ ایک خط سال کے شروع میں لکھ کر غوطہ لگایا اب دوسرا خط لکھ کر سال کے آخر میں سطح پر نمودار ہوں گی۔
دیکھئے کوشش کروں گی۔ جیسا میں نےشمشاد بھائی سے کہا۔ بے بی اس وقت چھوٹی ہے۔ مگر انشااللہ ان کے ڈیڈی کی ڈیوٹی لگاؤں گی ۔F@rzana نے کہا:خوش آمدید۔ ۔ ۔ اچھا لگا آپ کو دیکھ کر، اب اس محفل کی باقاعدہ حاضری دیتی رہئے گا