نفیس نستعلیق

کیا آپ نفیس تستعلیق خط استمعال کرتے ہیں؟


  • Total voters
    135

قیصرانی

لائبریرین
اس میں کوئی شک نہیں‌ ہے کہ یہ فانٹ پہلے سے بہت تیز رفتار ہو گیا ہے اور خوبصورت بھی۔ لیکن ابھی تک یہ اس مرحلے تک نہیں‌ پہنچا جہاں پاک نستعلیق پہلے سے موجود ہے

ایک آپشن اور بھی رکھ دیتے کہ کیا پاک نستعلیق کے مقابلے اسے استعمال کریں گے
 

نبیل

تکنیکی معاون
یہ بات کیسے معلوم ہوئی ہے کہ نفیس نستعلیق پہلے سے بہتر ہو گیا ہے؟ کیا اس کی کوئی نئی اپڈیٹ آئی ہے؟
 

نبیل

تکنیکی معاون
دراصل مجھے یہ کوئی پرانی ریلیز ہی لگ رہی ہے۔ اس ربط میں مجھے کوئی ریلیز ڈیٹ نظر نہیں آئی۔
 

الف عین

لائبریرین
میں تو نفیس ویب نسخ اور محفل ہی استعمال کرتا ہوں۔ نفیس نستعلیق اگرچہ ورڈ کے ہر ورژن میں قابلِ استعمال ہے لیکن پاک نستعلیق نہ اوپن آفس میں اور نہ ورڈ ایکس پی یا 207 میں قابلِ استعمال ہے۔ اس لیے میں لائبریری کی ساری کتب ویب نسخ میں ہی کر رہا ہوں جو ہر ورڈ پروسیسر میں ٹھیک نظر آتا ہے۔ غلطی یہ ہوئی ہے کہ پاک اور فجر دونوں فانٹس محض ورڈ 2003 میں ٹیسٹ کیے گئے ہیں اور محض اس پر چلتے ہیں۔
 

الف نظامی

لائبریرین
[align=left:ff554ac3db]http://www.crulp.org/Downloads/Nafees%20Nastaleeq(Updated).ttf[/align:ff554ac3db]
یہ نفیس تستعلیق کا اپ ڈیٹیٹڈ ورژن ہے اور پہلے سے تیز ہے۔ اگر آپ کے پاس پرانا فانٹ موجود ہے تو تقابل کرلیں۔

Major Updates are as follow:
Font is build on 2048 UPM value, previously it was 1000 UPM.
Some intersecting contour and misoriented contour problems are corrected.
Entries of VDMX, LTSH and hdmx tables are corrected.
English numerics are correctly mapped according to their Unicode.

۔۔
 

محسن حجازی

محفلین
پاک نستعلیق کی بابت صرف ورڈ 2003 پر ٹیسٹ کیے جانے کی بات کچھ ٹھیک نہیں، در حقیقت آپ کو ونڈوز کا سروس پیک 2 انسٹال کرنا ہوگا یا پھر یہ کہ میں آپ کو ایک ڈی ایل ایل فائل بھجوا دیتا ہوں اسے اپنے سسٹم میں کاپی کر لیجیے فونٹ بالکل ٹھیک چل جائے گا۔
 

محسن حجازی

محفلین
دوم:
نفیس نستعلیق کو میں‌ نے چیک کیا ہے اس میں کوئی خاص تبدیلی نہیں ہے سوائے سکیلنگ یونٹ کے جنہیں 1000 یو پی ایم (یونٹس پر ایم) سے بڑھا کر 2048 کر دیا گیا ہے ۔
اور کوئی کسی قسم کی خاص تبدیلی نہیں۔
سوم:
ایک اور عجیب بات یہ ہے کہ جس اپ ڈیٹ کا ذکر کیا جا رہا ہے وہ 2005 کے اوائل میں جاری کی گئی تھی اس کے بعد کوئی بھی اپ ڈیٹ نہیں آئی سو اس طرح یہ اپ ڈیٹ وہی ہے 2005 والی کوئی نئی چیز نہیں۔ اور اعلان بھی تبھی کا ہے!
اس فونٹ کے اصل ڈیویلپر جناب عاطف گلزار اور عامر ولی تھے۔
عاطف گلزار میرے بڑے اچھے دوست ہیں اور انہوں نے مجھے کئی معاملات میں رہنمائی بھی دی تھی۔ لیکن بعد ازاں پاک نستعلیق کی ریلیز سے قبل ہی وہ ڈاکٹریٹ کے لیے فرانس چلے گئے اور آج کل وہیں ہوتے ہیں۔ ان کی حوصلہ افزاء ای میلز آج تک میں‌نے سنبھال کے رکھی ہوئی ہیں۔
جناب عامر ولی سے دسمبر 2005 میں لاہور میں تفصیل ملاقات ہوئی جس میں کہ ڈاکٹر سرمد بھی موجود تھے۔ عامر ولی وہیں پر بطور لیکچرار تعینات ہوگئے نتیجہ یہ کہ نفیس نستعلیق کی دیکھ بھال کرنے والا کوئی نہ رہا۔
خلاصہ کلام یہ کہ یہ کوئی نئی ریلیز نہیں۔
 

محسن حجازی

محفلین
یہ فائل ہے یونی سکرائب کا ونڈوز وسٹا کا ورژن جو مائکروسافٹ وولٹ ٹیم کے ہیڈ نے مجھے ٹیسٹنگ کے لیے بھیجا تھا کیوں کہ مائکروسافٹ کے اس کمپونینٹ کی سمر بلڈ میں ایک بگ تھا جس کے سسب فونٹ عجیب رینڈر ہوتا تھا۔ یہ فائل دراصل میں‌ کھلے عام تقسیم نہیں کر سکتا
 

الف عین

لائبریرین
محسن۔ میرے لیپ ٹاپ پر سارے سروس پیک اور پیچیز انسٹالڈ ہیں اور دفتر کے پی سی پر بھی۔ وہاں آفس ایکس پی میں پاک نستعلیق محض شفاف نظر آتا ہے، اور لیپ ٹاپ پر آفس 2007 بیٹا ہے۔ اس میں حروف درست جڑتے نہیں۔ شاید آفس کی اپنی ڈ ل ل فائل ہے۔ ونڈوز ورڈ پیڈ میں کوئی مسئلہ نہیں اور نہ این ویو میں ہے جسے میں ویب پیج کے لیے استعمال کرتا ہوں۔
 

محسن حجازی

محفلین
اعجاز انکل میں پھر آپ کو چیک کر کے بتاتا ہوں کہ کیا مسئلہ ہو سکتا ہے۔
آفس c:\windows\system32 میں پڑی ڈ ل ل استعمال نہیں کرتا جبکہ نوٹ پیڈ و دیگر اطلاقیے وہیں سے استعمال میں لاتے ہیں۔ تو یقینا وہ درست ورژن ہے۔
آفس اس راستے پر موجود ڈ ل ل استعمال کرتا ہے۔
C:\Program Files\Common Files\Microsoft Shared\Office10
فولڈر کا نام آفس 10 ایکس پی کے لیے، آفس 11 آفس 2003 کے لیے اور آفس 12 آفس 2007 کے لیے ہوگا۔ سسٹم 32 والی ڈ ل ل اٹھائیں اور پھر آفس والے پاتھ پر کاپی کر دیں۔ لیکن اس دوران افس کا کوئی بھی اطلاقیہ زیر استعمال نہ ہو۔
انٹرنیٹ ایکسپلورر اس راستے پر پڑی ڈ ل ل استعمال کرتا ہے۔
C:\Program Files\Internet Explorer
لیکن کچھ پروگرامز اسے سرے سے استعمال نہیں‌ کرتے بلکہ ان کے اپنے رینڈرنگ انجن ہیں جیسے کہ ایڈوب ان ڈیزائن اور ایڈوب کی تمام مصنوعات۔
 

راج

محفلین
بہت خوب

اس میں کوئی شک نہیں کہ یہ ایک بہت بڑا کام تھا جو نفیس نستعلیق کی شکل میں ہمارے سامنے آیا ہے-
ویب پر اور کمپیوٹر کی کسی بھی سافٹ وئر پر نفیس نستعلیق استعمال کرنا اردو کی بہت بڑی جیت ہے- ورنہ ہم تو پہلے یہ سوچ سوچ کر پریشان تھے کہ یہ کیسی زبان ہے جو ہمیں آگے لے جانے کی بجائے پیچھے لے جارہی ہے- مگر اب یہ سوچ ختم ہو گئی - ورنہ یہاں تو اردو حلقے میں اردو کی اسکرپٹ تک بدلنے پر سوچا جارہا تھا تاکہ کمپیوٹر پر اس مسلئے سے نجات ملے- مگر نفیس نستعلیق کی وجہ سے اردو اپنے شکل بدلنے سے بچ گئی-
 

الف عین

لائبریرین
محسن حجازی نے کہا:
اعجاز انکل میں پھر آپ کو چیک کر کے بتاتا ہوں کہ کیا مسئلہ ہو سکتا ہے۔
آفس c:\windows\system32 میں پڑی ڈ ل ل استعمال نہیں کرتا جبکہ نوٹ پیڈ و دیگر اطلاقیے وہیں سے استعمال میں لاتے ہیں۔ تو یقینا وہ درست ورژن ہے۔
آفس اس راستے پر موجود ڈ ل ل استعمال کرتا ہے۔
C:\Program Files\Common Files\Microsoft Shared\Office10
فولڈر کا نام آفس 10 ایکس پی کے لیے، آفس 11 آفس 2003 کے لیے اور آفس 12 آفس 2007 کے لیے ہوگا۔ سسٹم 32 والی ڈ ل ل اٹھائیں اور پھر آفس والے پاتھ پر کاپی کر دیں۔ لیکن اس دوران افس کا کوئی بھی اطلاقیہ زیر استعمال نہ ہو۔
انٹرنیٹ ایکسپلورر اس راستے پر پڑی ڈ ل ل استعمال کرتا ہے۔
C:\Program Files\Internet Explorer
لیکن کچھ پروگرامز اسے سرے سے استعمال نہیں‌ کرتے بلکہ ان کے اپنے رینڈرنگ انجن ہیں جیسے کہ ایڈوب ان ڈیزائن اور ایڈوب کی تمام مصنوعات۔
شکریہ محسن۔ یہ ترکیب میرے ذہن میں بھی آئ تو تھی لیکن اس پر عمل نہیں‌کیا۔
 

arshadmm

محفلین
نفیس نستعلیق تو خیر سے ہے ہی سست مواد زیادہ ہوا اور پھر آپ صفحہ سکرول کرتے ہی رہئے مگر ویب پیچ پہ نفیس ویب نسخ کے ساتھ جب اعراب کا اضافہ کیا جائے تو پیچ کا لے آئوٹ ہی ڈسٹرب ہو جاتا ہے ۔
 
Top