نماز میں خشوع ! کیوں اور کیسے؟ (مفید کتاب برائے مطالعہ)

محمداحمد

لائبریرین
السلام علیکم،

ہم میں سے اکثر لوگ نماز میں وسوسوں کا شکار رہتے ہیں اور ہمارا نماز میں دھیان نہیں لگتا۔ طرح طرح کے خیالات آتے ہیں اور بھولی ہوئی باتیں بھی یاد آتی ہیں۔ کبھی کبھی ہم یہ بھی بھول جاتے ہیں کہ ہم نے کتنی رکعت پڑھی ہیں اور کتنی پڑھنی باقی ہیں۔

یعنی نماز میں جو حاضری ہوتی ہے وہ غیر حاضر دماغی سے بدل جاتی ہے۔ نماز کو پوری توجہ نہ دینے کی وجہ سے ہم نماز کی روح سے محروم ہو جاتے ہیں۔ اسی لئے نماز میں خشوع کی اہمیت پر بہت زور دیا گیا ہے۔ اور جو لوگ خشوع کے ساتھ نماز پڑھتے ہیں اُن کی نماز واقعتاً نماز ہوتی ہے۔

نماز میں خشوع کیسے قائم کیا جائے اس کے لئے ایک کتاب میں یہاں منسلک کر رہا ہوں ۔ اس کا عنوان ہے "نماز میں خشوع! کیوں اور کیسے؟" ۔ یہ کتاب علامہ محمد صالح امنجد کی عربی کتاب کا ترجمہ ہے اور اس کے مترجم جناب ابو عبدالرحمٰن شبیر بن نور صاحب ہیں اور اسے کتاب و سنت ڈاٹ کام والوں نے بغرض اصلاح لوگوں کے لئے مفت فراہم کیا ہے۔

یہ بہت مختصر اور اچھی کتاب ہے اور اس سے نماز میں بہتری آنے کے کافی امکانات ہیں۔ اگر آپ اپنی نماز کو اہمیت دیتے ہیں تو میری رائے میں اس کتاب پر لگایا گیا تھوڑا سا وقت آپ کے لئے بے حد مفید رہے گا۔ ان شاءاللہ۔

پی ڈی ایف کتاب ڈاؤن لوڈ کرنے کے لئے ربط
 
ماشاءاللہ ،
جزاک اللہ خیرا اجر کثیرا ۔
باقی تبصرہ کتاب کے مطالعہ کے بعد ۔
 
جاسمن

لائبریرین
زبردست!
ماشاءاللہ۔
بہت شکریہ۔
واقعتا ہمیں بہت ضرورت ہے خشوع خضوع کی خاص طور پہ میرے جیسی بندی کو۔
جزاک اللہ خیرا کثیرا۔ان شاءاللہ پڑھتے ہیں۔
 
محمد فہد

محفلین
ماشاء اللہ جب ہماری نماز ٹھیک ہو گئی تو ہمارا باطن نکھارجائے گا نماز سجدوں میں لذت پیداکرتی ہے رکوع اور قیام میں سرور پیدا کرتی ہے اور یہ نیتوں کے اندر خلوص اور استقامت پیدا کرتی ہے، یہ ہمارے اعمال کے اندر حسن پیدا کرےگی ان شاء اللہ
بشرطیکہ کہ نیک نیتی اور باجماعت آداکریں ۔

اللہ سوہنا، ہمیں تمام نمازیں باجماعت پہلی صف میں پڑھنے کی توفیق عطاء فرمائیں ۔ آمین یارب
 
محمداحمد

لائبریرین
نماز سے متعلق مجھے ایک کتاب بھی چاہیے جو آن لائن دستیاب ہو ۔۔؟

یہ ایک اچھی کتاب ہے۔ اگر آپ کو اچھی لگے تو ڈاؤن لوڈ کر لیجے۔

صحیح نماز نبوی!
کتاب کا تعارف

نماز انتہائی اہم ترین فریضہ اور سلام کا دوسرا رکن ِ عظیم ہے جوکہ بہت زیادہ اہمیت کا حامل ہے ۔ نماز دین کاستون ہے جس نے اسے قائم کیا اس نے دین کو قائم کیا اور جس نے اسے ترک کردیا ہے اس نے دین کی عمارت کوڈھادیا۔ نماز مسلمان کے افضل اعمال میں سے ہے۔ نماز ایک ایسا صاف ستھرا سرچشمہ ہے جس کےشفاف پانی سے نمازی اپنے گناہوں اور خطاؤں کودھوتا ہے ۔کلمہ توحید کے اقرار کےبعد سب سے پہلے جو فریضہ انسان پر عائد ہوتا ہے وہ نماز ہی ہے۔ اسی سے ایک مومن اور کافر میں تمیز ہوتی ہے۔ بے نماز کافر اور دائرۂ اسلام سے خارج ہے۔ قیامت کے دن اعمال میں سب سے پہلے نماز ہی سے متعلق سوال ہوگا۔ فرد ومعاشرہ کی اصلاح کے لیے نماز ازحد ضروری ہے۔ نماز فواحش ومنکرات سےانسان کو روکتی ہے ۔بچوں کی صحیح تربیت اسی وقت ممکن ہے جب ان کوبچپن ہی سےنماز کا پابند بنایا جائے ۔ قرآن وحدیث میں نماز کو بر وقت اور با جماعت ادا کرنے کی بہت زیاد ہ تلقین کی گئی ہے۔ اور نمازکی عدم ادائیگی پر وعید کی گئی ہے۔ نماز کی ادائیگی اور اس کی اہمیت اور فضلیت اس قد ر اہم ہے کہ سفر و حضر اور میدان ِجنگ اور بیماری میں بھی نماز ادا کرنا ضروری ہے ۔نماز کی اہمیت وفضیلت کے متعلق بے شمار احادیث ذخیرۂ حدیث میں موجود ہیں او ر بیسیوں اہل علم نے مختلف انداز میں اس موضوع پر کتب تالیف کی ہیں۔ نماز کی ادائیگی کا طریقہ جاننا ہر مسلمان مرد وزن کےلیے ازحد ضروری ہے کیونکہ اللہ عزوجل کے ہاں وہی نماز قابل قبول ہوگی جو رسول اللہ ﷺ کے طریقے کے مطابق ادا کی جائے گی۔ اور ہمارے لیے نبی اکرم ﷺکی ذات گرامی ہی اسوۂ حسنہ ہے ۔انہیں کے طریقے کےمطابق نماز ادا کی جائے گئی تو اللہ کے ہاں مقبول ہے۔ اسی لیے آپ ﷺ نے فرمایا صلو كما رأيتموني اصلي لہذا ہر مسلمان کےلیے رسول للہ ﷺ کے طریقۂ نماز کو جاننا بہت ضروری ہے۔ زیر تبصرہ کتاب’’صحیح نماز نبوی ‘‘ محترم جناب مولانا عبدالرحمٰن عزیز﷾ کی مرتب شدہ ہے اس میں انہوں نے نہایت مدلل اور مؤثر اسلوب تحریر میں صحیح نماز نبوی کا شاندار نقشہ کھینچا ہے او ر کتاب کی ترتیب میں کوشش کی ہے کہ صرف اور صرف احادیث صحیحہ وحسنہ سےمددلی جائے۔ اس کتاب کی نظر ثانی کا انتہائی اہم کام فضیلۃ الشیخ مفتی ابو الحسن مبشر احمدربانی ﷾ اور شیخ الحدیث حافظ عبد اللہ رفیق﷾بڑی باریک بینی سے کیا ہے جس سے کتاب کی افادیت اورقدر وقیمت میں بدرجہا اضافہ ہوگیا ہے۔ اللہ تعالیٰ اس کتاب کو شرف قبولیت سے نوازے۔ (آمین)(م۔ا)
 
محمداحمد

لائبریرین
جزاک اللہ خیرا۔
مجھے لگتا ہے کہ مجھے اس کتاب کی بہت ضرورت ہے۔ ڈاونلوڈ کر لی ہے۔
مجھے بھی شدید ضرورت ہے۔ :) میں نے بھی ڈاؤن لوڈ کر کے مطالعہ شروع کیا ہے۔

اس کی ضرورت ہم سب کو ہی لاحق ہے۔ اور یہ کتاب ایسی ہے کہ پڑھی جائے بلکہ بار بار پڑھی جائے ۔
 
عباس رضا

محفلین
نماز کے احکام
اردو، انگلش، فارسی، سندھی، ہندی، گجراتی، بنگالی، پشتو اور تیلگو زبانوں میں دستیاب ہے۔
کتاب میں شامل ذیلی رسالے:
  1. وضو کا طریقہ
  2. وضو اور سائنس
  3. غسل کا طریقہ
  4. فیضان اذان
  5. نماز کا طریقہ
  6. مسافر کی نماز
  7. قضا نمازوں کا طریقہ
  8. نماز جنازہ کا طریقہ
  9. فیضان جمعہ
  10. نماز عید کا طریقہ
  11. مدنی وصیت نامہ
  12. فاتحہ کا طریقہ
 
Top