Nadir Khan Sargiroh
محفلین
نثرپارہ
ننھی غبارے والی
(نادر خان سَر گِروہ ۔۔۔ سعودی عرب)
سمندر کے ساحل پر ۔۔۔ غبارے بیچنے والی بچی کے چھوٹے سے ذہن سے یہ عُقدہ نہیں سلجھتا،
کہ اُس جیسے چھوٹے چھوٹے بچے غبارے خرید کر اُن کی ڈور ہاتھ سے چھوڑ دیتے ہیں اور فضاء میں لہراتے، نظروں سے اوجھل ہوتے اُن غباروں کو دیکھ کر خوش ہوتے ہیں ۔ اُن کے والدین بھی اِس کھیل میں اُن کے ساتھ شریک ہوتے ہیں۔ لیکن کسی روز ۔۔۔ اُس غبارے والی بچی کے ہاتھ سے کوئی ڈور بھُولے سے چھوٹ جائے ۔۔۔ تو اُس کی ماں غضب ناک ہو جاتی ہے اور دن بھر کی بھُوکی پیاسی کو بھُوکا ہی سُلاتی ہے۔
۔۔۔ہ۔۔۔