نوازالدین صدیقی منٹو کے کردار میں

ابن توقیر

محفلین
نواز الدین صدیقی میرے پسندیدہ اداکار ہیں. ان کی اداکاری قابل دید ہوتی ہے پر پتا نہیں کیوں مجهے یہاں اس کلپ میں اس کردار سے انصاف کرتے نظر نہیں آئے. پہلی بار ایسا ہوا کہ صدیقی کی اداکاری کے پانچ منٹ میں نے بمشکل ہضم کیے. شاہد منٹو کی شخصیت کا جو خاکہ میرے ذہن میں بنا ہے اس پر پورا نہ اترنے کی وجہ سے مجهے اداکاری میں جان نظر نہیں آئی.
 
فاتح

لائبریرین

مسئلہ نواز الدین کا نہیں۔ مسئلہ اس لکھاری کا ہے جس نے یہ شارٹ فلم لکھی۔
1۔ منٹو جیسے ادیب کا کردار فُحش کو فِحش کہے اور رال ٹپکنے کو "لار" ٹپکنا کہے تو اس سے گھِن تو آئے گی۔
2۔ انصار کو منٹو کی جانب سے دیا جانے والا جواب انتہائی احمقانہ تھا جس کی کوئی منطق نظر نہیں آتی۔
3۔ اس کا اختتام جس طرح اچانک کیا گیا ہے (منٹو صاحب عجیب منطق سوچتے ہوئے چلے جاتے ہیں) وہ بھی پرلے درجے کا گھامڑ پن ہے۔
 
Top