نوازشریف ،نامزد بھارتی وزیراعظم کی تقریب حلف برداری میں شرکت کریں گے
سلام آباد…وزیراعظم نوازشریف نے بھارتی نومنتخب وزیر اعظم نریندرمودی کا دعوت نامہ قبول کر لیا۔وزیر اعظم بھارتی نومنتخب وزیر اعظم نریندر مودی کی تقریب حلف برداری میں شرکت کریں گے۔ترجمان وزیراعظم ہاوٴس کے مطابق وزیر اعظم نواز شریف نئی دہلی میں نریندر مودی کی حلف برداری کی تقریب میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔بھارتی میڈیا کے مطابق نریندرمودی کی تقریب حلف برداری پیر کے روز شام 6 بجے ہوگی،وزیر اعظم کے ہمراہ مختصر وفد کے ساتھ شرکت کریں گے، ذرائع کے مطابق سرتاج عزیز اور طارق فاطمی کے بھی جانے کا امکان ہے۔وزیر اعظم کی بھارتی وزیر اعظم کے ساتھ دو طرفہ امور پر ون ان ون ملاقات متوقع ہے۔بھارتی وزیر اعظم کے ساتھ ملاقات میں پاک بھارت تعلقات اور مذاکرات کی بحالی کے امور بات ہو گی۔وزیر اعظم نواز شریف کی بھارتی صدر پرناب مکھرجی سے بھی ملاقات ہو گی۔ ترجمان وزیر اعظم ہاوس کے مطابق وزیر اعظم بھارت میں ایک رات قیام کریں گے۔