نوازشریف میرے لیڈر تھے اور ہیں، جمہوریت کیلئے ہر ایک کے ساتھ کھڑے ہوں گے: جاوید ہاشمی

لئق بھائی آپ بھی ناں کبھی کبھی کمال ہی کرتے ہیں قسم سے بہت ہنساتے ہیں آپ
چلئے آپ بتا دیجئے اس مراسلے میں آپ کو کونسی بات پر مزاح لگی؟
ایک منتخب حکمران ہونے کے ناطے نواز شریف پورے ملک کا لیڈر ہے۔ حکمران ہونے کی وجہ سے وہ پورے ملک کو لیڈ کر رہا ہے (وفاقی سطح پر)۔ ایک اچھے لیڈر کی خوبیاں اس میں کس قدر ہیں یہ ایک الگ سوال ہے۔
 
یہی تو ووو آپکا تجاہل عارفانہ یہ تو مار دیتا ہے قسم سےےےےےےےےےےےےےے
عابد بھائی میں مذاق نہیں کر رہا ۔ بات کو ہاسے میں نا پائیں ۔ میں سنجیدگی سے اس موضوع پر بات کرنا چاہتا ہوں۔ :)
ہماری اس گفتگو سے اور بھی بہت سے لوگ مستفیض ہونگے۔ انشآاللہ چلئے بتائے کونسی بات مزاحیہ تھی اس میں
لئیق احمد نے کہا:
ایک منتخب حکمران ہونے کے ناطے نواز شریف پورے ملک کا لیڈر ہے۔ حکمران ہونے کی وجہ سے وہ پورے ملک کو لیڈ کر رہا ہے (وفاقی سطح پر)۔ ایک اچھے لیڈر کی خوبیاں اس میں کس قدر ہیں یہ ایک الگ سوال ہے۔
 
آبی ٹوکول

محفلین

یار لئق بھائی آپ بھی ناں بھلا نواز شریف بھی کوئی لیڈر ہے اوہ چھڈو جی بھلا اس مزاحیہ ٹاپک پر بندہ اب کیا سیریس ہو کہ نواز شریف لیڈر ہے ؟؟؟؟ یہ بات خود اپنے اندر ایک بہت بڑا مزاح کا پہلو رکھتی ہے یعنی اس دنیا میں ہم نے یہ بھی دن دیکھنے تھے کہ آپ جیسے پڑھے لکھے اور صاحب فہم اور عقل سلیم رکھنے والے انسان نواز شریف کو لیڈری کا تاج پہنائیں گے یعنی کہ لاحول ولا قوۃ الا باللہ اور انا للہ وانا الیہ راجعون
 
اچھا تو آپ کو نواز شریف کو لیڈر کہنے پر اختلاف ہے۔
میں نے عرض کیا تھا کہ حکمران ہونے کے ناطے وہ پورے ملک کا لیڈر ہے۔ اس بات کا مطلب یہ ہے کہ جیسے کرکٹ ٹیم کا کپتان ، ٹیم کا لیڈر ہوتا ہے، یا کسی کمپنی کا سی ای او کمپنی کا لیڈر ہوتا ہے ایسے ہی ملک کا حکمران ملک کا لیڈر ہوتا ہے۔ مثلاً نواز شریف کوئی قانون بنا دے یا کسی اور معاملے میں کوئی حکومتی پالیسی بنا دے تو سارے شہریوں پر قانوناً اس کی پابندی ضروری ہوجائے گی۔ اس اعتبار سے اس کے لیڈر ہونے میں کوئی شبہ نہیں ہونا چاہئے۔ یعنی ملکی نظام چلانے کے اعتبار سے ملک کا لیڈر۔
دوسرا اعتبار یعنی عوامی رہنما ہونے کے اعتبار سے لیڈر ہونا یہ ایک الگ معاملہ ہے کہ وہ عوام کی رہنمائی کے کتنا قابل ہے اور اس کے قول میں کتنا تضاد ہے یا کتنی مماثلت ہے یا عوامی رہنمائی کی اس میں کتنی صلاحیت ہے یہ ایک دوسری طرح کی لیڈری ہے اس پر یقیناً بہت سے سوال موجود ہیں۔ :)
 
آبی ٹوکول

محفلین
اچھا تو آپ کو نواز شریف کو لیڈر کہنے پر اختلاف ہے۔
میں نے عرض کیا تھا کہ حکمران ہونے کے ناطے وہ پورے ملک کا لیڈر ہے۔ اس بات کا مطلب یہ ہے کہ جیسے کرکٹ ٹیم کا کپتان ، ٹیم کا لیڈر ہوتا ہے، یا کسی کمپنی کا سی ای او کمپنی کا لیڈر ہوتا ہے ایسے ہی ملک کا حکمران ملک کا لیڈر ہوتا ہے۔ مثلاً نواز شریف کوئی قانون بنا دے یا کسی اور معاملے میں کوئی حکومتی پالیسی بنا دے تو سارے شہریوں پر قانوناً اس کی پابندی ضروری ہوجائے گی۔ اس اعتبار سے اس کے لیڈر ہونے میں کوئی شبہ نہیں ہونا چاہئے۔ یعنی ملکی نظام چلانے کے اعتبار سے ملک کا لیڈر۔
۔ :)
اگر اس اعتبار کو درست تسلیم کرلیا جائے تو پھر بھی نواز شریف لیڈر نہیں بلکہ جس عہدہ اور کرسی پر وہ بیٹھا ہے وہ عہدہ اور کرسی لیڈر ہے للوز
 
محمداحمد

لائبریرین
ایک منتخب حکمران ہونے کے ناطے نواز شریف پورے ملک کا لیڈر ہے۔ حکمران ہونے کی وجہ سے وہ پورے ملک کو لیڈ کر رہا ہے (وفاقی سطح پر)۔ ایک اچھے لیڈر کی خوبیاں اس میں کس قدر ہیں یہ ایک الگ سوال ہے۔

نگہ بلند، سخن دلنواز، جاں پرسوز
یہی ہے رختِ سفر میرِ کارواں کے لئے
شاید سخن دلنواز کی ترکیب کھینچ تان کر نواز شریف پر سجائی جا سکتی ہے۔

باقی دو کے بارے میں کیا کہیں؟
 
جو آپ کے دل میں آئے ضرور کہیں :)
لیکن یہ گزارش ہے کہ سنجیدہ دلیل کے ساتھ کہیں تاکہ آپ کے ساتھ علمی اختلاف رکھنے والوں کے بھی آپ کا مؤقف جان کر غور و فکر کا موقع ملے۔
جب مخالفانہ الزام کے ساتھ دلیل نا ہو تو الزام برائے ہی لگتا ہے اور بے وزن لگتا ہے۔
 
بہت معذرت اگر آپ کو یہ بات بُری لگی۔

لیکن مسئلہ یہ ہے کہ اگر میری سوچ کے مطابق نواز شریف "نگہ بلند اور جاں پرسوز" والی اصطلاحات پر پورے نہیں اُترتے تو یہ میرا خیال ہے۔ اس بات پر ثبوت کہاں سے لاؤں؟

پھر یہ کوئی الزام تو نہیں ہے۔ اگر کسی کا وژن بڑا نہیں ہے تو اس میں اُس کا قصور بہت زیادہ نہیں ہوتا کیوں کہ سب کے اپنے اپنے مرتبے ہوتے ہیں۔ اور یہی بات "جاں پُر سوز" کی اصطلاح کے لئے بھی ہے ۔ اگر کوئی شخص معمول سے زیادہ حساس نہیں ہے اور قوم کے غم میں گُھلنا اُس کی فطرت میں شامل نہیں ہے تو یہ بھی کوئی گناہ نہیں ہے۔ حساسیت اور دردمندی سب کی ذاتی صفات ہوتی ہے۔

قرائن کو دیکھتے ہوئے کسی کے بارے میں اظہارِ خیال ہی کیا جا سکتا ہے۔ دلیل اور ثبوت نہیں دیے جا سکتے۔ یہ الگ بات ہے کہ بہت سی ایسی باتیں ہیں جنہیں اس ذیل میں دلیل اور ثبوت کے طور پر پیش کیا جا سکتا ہے ۔ لیکن میں چاہتا ہوں کہ خیال، خیال ہی رہے اور مقدمہ نہ بنے۔
 
ایسی بات نہیں مجھے آپ کی بات بری نہیں لگی۔ نا ہی میں نے آپ کے اس مراسلے کو الزام سمجھا۔
نگہ بلند، سخن دلنواز، جاں پرسوز
یہی ہے رختِ سفر میرِ کارواں کے لئے
شاید سخن دلنواز کی ترکیب کھینچ تان کر نواز شریف پر سجائی جا سکتی ہے۔

باقی دو کے بارے میں کیا کہیں؟
ویسے میرا مشاہدہ ہے کہ عشاق مشرف اور عشاق عمران ، نواز پر بغیر دلیل اور ثبوت کے الزام لگاتے رہتے ہیں :)
 
قیصرانی

لائبریرین
ایسی بات نہیں مجھے آپ کی بات بری نہیں لگی۔ نا ہی میں نے آپ کے اس مراسلے کو الزام سمجھا۔

ویسے میرا مشاہدہ ہے کہ عشاق مشرف اور عشاق عمران ، نواز پر بغیر دلیل اور ثبوت کے الزام لگاتے رہتے ہیں :)
اور عشاقِ شریف؟ :bighug:
 
قیصرانی

لائبریرین
ایسی بات نہیں مجھے آپ کی بات بری نہیں لگی۔ نا ہی میں نے آپ کے اس مراسلے کو الزام سمجھا۔

ویسے میرا مشاہدہ ہے کہ عشاق مشرف اور عشاق عمران ، نواز پر بغیر دلیل اور ثبوت کے الزام لگاتے رہتے ہیں :)
اچھا مذاق برطرف، آپ یہ بتائیے کہ پنجاب کا وزیر خزانہ بننے سے قبل شریف فیملی کی جائیداد کیا تھی اور آج کیا ہے :)
پاکستان اور اس کے باہر، دونوں ہی شمار کرتے ہیں :)
 
arifkarim

معطل

خبردار! لیڈران کی ذاتی جائیداد، اثاثہ جات کے بارہ میں شمارندے انکے شیدائیوں کے نزدیک جان لیوا ثابت ہو سکتے ہیں۔ :D
 
Top