جاسم محمد
محفلین
نواز شریف حکومت اور فوج کے درمیان ہم آہنگی ختم کرنا چاہتے ہیں، عمران خان
ویب ڈیسک 38 منٹ پہلے
نوازشریف چاہتے ہیں نہ کھیلوں گا نہ کھیلنے دوں گا لیکن نوازشریف کھیل سے باہر ہوچکے ہیں فوٹو: فائل
اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ نواز شریف مایوس ہوچکے ہیں، وہ حکومت اور فوج کے درمیان تاریخی ہم آہنگی کو توڑنا چاہتے ہیں، اپوزیشن کا ایجنڈا حکومت اور فوج کے درمیان لڑائی کرانا ہے، اپوزیشن آج استعفے دیدے تو الیکشن کرادوں گا۔
وزیراعظم عمران خان نے مختلف ٹی وی چینلز کے ڈائریکٹر نیوز سے ملاقات میں کہا کہ حکومت کو اپوزیشن سے کوئی خطرہ نہیں، ہمارے کچھ وزیر تجزیہ کار بن کر اون گول کردیتے ہیں، نوازشریف چاہتے ہیں نہ کھیلوں گا نہ کھیلنے دوں گا لیکن نوازشریف کھیل سے باہر ہوچکے ہیں۔
نواز شریف کی تقریر بھارت کے بیان کی عکاسی ہے
عمران خان نے کہا کہ نواز شریف کی تقریر نشر کرنے کی اجازت دینا درست فیصلہ تھا کیوں کہ پاکستان میں لوگوں کو اظہار آزادی کا اندازہ نہیں تاہم نواز شریف کی تقریر بھارت کے بیان کی عکاسی ہے، نوازشریف اپنی وطن واپسی کے لیے کچھ بھی کریں گے۔
یوٹرن ہمیشہ ایک مقصد کے لیے ہوتا ہے
وزیراعظم نے کہا کہ سیاسی جماعتوں میں نظم و ضبط بنانا ممکن نہیں، ہرجماعت میں اختلاف رائے ہوتا رہتا ہے، میرا وژن پاکستان ہے جس کے ہاتھ میں کشکول نہ ہو، کرپشن پر کسی کو بھی این آر او نہیں دوں گا، یوٹرن ہمیشہ ایک مقصد کے لیے ہوتا ہے، میں نے پاکستان میں سب سے زیادہ اسٹریٹ پاور استعمال کی۔
یہ لوگ فضل الرحمان کو اس لیے ساتھ رکھتے ہیں کہ ان کے پاس لوگ نہیں
عمران خان نے کہا کہ ن لیگ ہو یا ش لیگ یہ لوگ صرف خاندانی سیاست کرتے ہیں، مولانا فضل الرحمان کو اس لیے ساتھ رکھتے ہیں کیونکہ ان کے پاس لوگ نہیں۔
اپوزیشن کا ایجنڈا حکومت اور فوج کے درمیان لڑائی کرانا ہے
انہوں نے کہا کہ نواز شریف مایوس ہوچکے ہیں، وہ حکومت اور فوج کے درمیان تاریخی ہم آہنگی کو توڑنا چاہتے ہیں، اپوزیشن کا ایجنڈا حکومت اور فوج کے درمیان لڑائی کرانا ہے، مجھے اپوزیشن کی پاک فوج سے ہونے والی ملاقاتوں کا علم ہوتا ہے۔
ادویات کی قیمتیں بڑھائی ہیں تاکہ ادویات مارکیٹ میں موجود ہوں
وزیراعظم نے بتایا کہ وہ شوگر مافیا سے نمٹ رہے ہیں، ادویات کی قیمتیں بڑھائی ہیں تاکہ ادویات مارکیٹ میں موجود ہوں، 18 ویں ترمیم میں زرعی شعبہ صوبوں کو دے دیا گیا جو کہ نہیں دینا چاہیے تھا، 18 ویں ترمیم نے نظام کو فریکچر کردیا۔
پاکستان خوش قسمت ملک ہے چین ہمارا دوست ملک ہے
عمران خان نے کہا کہ پاکستان خوش قسمت ملک ہے چین ہمارا دوست ملک ہے، اچھی بات یہ ہے کہ چین کو پاکستان کی اتنی ضرورت ہے جتنی پاکستان کو چین کی۔
اپوزیشن آج استعفے دیدے میں الیکشن کرا دوں گا
وزیراعظم نے کہا کہ اپوزیشن آج استعفے دیدے میں الیکشن کرا دوں گا، میں کسی بھی معاملے پر سمجھوتہ کرسکتا ہوں لیکن این آر او نہیں دوں گا۔