نواز شریف شوکت خانم میں

عسکری

معطل
5-14-2013_146319_1.gif
 
عسکری

معطل
آپ لوگ بھی اب ٹھنڈے ہو جاؤ نواز شریف بھی پاکستانی ہیں عمران بھی اسفند یار بھی اور میں بھی :grin:

لڑائی جھگڑے بند کرو اور نئی حکومت کو وقت دو کردار کشی اور گندے بھونڈے الزام چھوڑ کر امید کی شمع روشن رکھو زرداری سے برا تو بس شیطان ہے اس لیے مجھے نواز شریف کو سیلیوٹ کرنے اور ان ست امید رکھنے مین کوئی حرج نہیں ۔ خدا پاکستان کا حامی و ناصر ہو
 
زرقا مفتی

محفلین
نواز شریف نے عمران خان سے کیا کہا ہوگا؟؟
تحریکِ انصاف پنجاب میں دھاندلی کے خلاف احتجاج بند کردے تو ہم اسے کے پی کے میں حکومت بنانے دیں گے
 
عسکری

معطل
نواز شریف نے عمران خان سے کیا کہا ہوگا؟؟
تحریکِ انصاف پنجاب میں دھاندلی کے خلاف احتجاج بند کردے تو ہم اسے کے پی کے میں حکومت بنانے دیں گے
ان کے کمرے میں وہ آلات جو آرمی چیف کے آفس مین لگے ہیں نہیں لگے اس لیے اس بات کی امید نا ریکھیں :grin:
 
نیلم

محفلین
عمران خان اب کچھ نہیں کر سکتا بلکہ اگر نواز شریف چاہتا تو کے پی کے میں بھی حکومت بنا سکتا تھا ۔لیکن اُس نے ایسا نہیں کیا ،،اقتدار میں اور پاور میں آجانے کے باوجود بھی خود چل کے عمران خان کے پاس گیا ہے یہ نواز شریف کا بڑا پن ہے ،
 
زرقا مفتی

محفلین
نواز شریف کے جانے کے بعد کیانی صاحب کا عمران خان کو فون ۔۔۔خیریت دریافت کی ۔۔۔یا پھر کہا۔۔۔۔ ہماری بنائی ہوئی حکومت کے خلاف احتجاج بند کرو
 
عسکری

معطل
””
بہت اچھی سیاسی چال ہے

نواز شریف کے جانے کے بعد کیانی صاحب کا عمران خان کو فون ۔۔۔ خیریت دریافت کی ۔۔۔ یا پھر کہا۔۔۔ ۔ ہماری بنائی ہوئی حکومت کے خلاف احتجاج بند کرو
آپ سپنے دیکھنا بند کریں بس ۔ یہ سیاست ہے نا کہ جنگ اور آپ اپنے گھر کے کچن مین بیٹھ کر یہ عورتوں والی الزام تراشی بھی اب بند کریں ملک سنبھالنے والے اور چلانے والے اس طرح کے مسخرے نہیں ہیں ۔ ہار گئی آپ کی پارٹی اب ہار کو قبول کرو اور یہ گند سب پر اچھالنے سے بہتر ہے اگلے الیکشن کا انتظار کرو ۔
 
آبی ٹوکول

محفلین
لغت سیاست میں اسے ایک اچھی سیاسی چال سے تعبیر کرسکتے ہیں۔ ایک زیرک سیاستدان جو باہر سے بھولا بھالا مگر اندر سے نہایت ہی شاطرہے اس کی اپنے حریف کو بیک فُٹ پر لانے کی ۔
 
زرقا مفتی

محفلین
””

آپ سپنے دیکھنا بند کریں بس ۔ یہ سیاست ہے نا کہ جنگ اور آپ اپنے گھر کے کچن مین بیٹھ کر یہ عورتوں والی الزام تراشی بھی اب بند کریں ملک سنبھالنے والے اور چلانے والے اس طرح کے مسخرے نہیں ہیں ۔ ہار گئی آپ کی پارٹی اب ہار کو قبول کرو اور یہ گند سب پر اچھالنے سے بہتر ہے اگلے الیکشن کا انتظار کرو ۔

آپ بھی بات کرنے کی تہذیب سیکھ لیں۔یہاں ہر ایک اپنی مرضی سے بات کر سکتا ہے مارشل لا نہیں ہے
 
عسکری

معطل
آپ بھی ذرا اچھے بچوں کی طرح بات کرنے کا سلیقہ سیکھ لیں۔
آپ کے بے تکے الزامات سے تنگ آ کر ایسا کیا کیانی نے یہ کہا نواز نے یہ کہا ایسا لگتا ہے جیسے آپ کے کچن میں اس ہسپتال کے کمرے کا آڈیو ویڈیو لنک لگا ہے آپ سن کر یہاں پوسٹ کر رہی ہیں ۔ لگتا ہے جیسے عمران پر دنیا شروع اور اسی پر ختم ہو جاتی ہے
 
ہماری دُنیا کہاں سے شروع یا ختم ہوتی ہے اس کی فکر مت کیجیے ۔
ان ملاقاتوں اور پیغامات کی ٹائمنگ سے کوئی بھی اندازہ لگا سکتا ہے کہ بین السطور کیا چھپا ہے

انکی دانشمندی کے مظاہرے تو دو دن میں ہی سامنے آ گئے
پہلے من موہن سنگھ کو حلف برداری میں بلانے کی بات اور اُنکا ٹکا سا جواب
پھرہمارے امریکہ سے بہت اچھے تعلقات ہیں امریکہ سے ڈرون کے حوالے سے بات کریں گے امریکہ کا نو کنٹس
 
تو پھر اس سے کیا ثابت ہوتا ہے ؟ ذرا یہ فلاسفی ہمین بھی سمجھائیں ۔ 4 ارب ڈالر سالانہ کو فوجی بجٹ اور 30 ارب ڈالر سالانہ کا ٹوٹل بجٹ رکھنے والا اور کیا کرے ؟
 
نواز شریف پہلے والا گونگلو نہیں رہا وہ اب ثابت کررہا ہے کہ منجھ کر آیا ہے! ایوان صدر کا مکین بہت چالیں چل چکا اسکی اپنی چالیں اس پر اللہ نے الٹائیں ۔۔۔ اب اس ڈرپوک آدمی کو اگر سیاست کرنی ہے تو عوام میں جانا ہوگا! نواز شریف اسی طرح اس پھٹو کے بچھائے ہوئے جالوں سے بچتا رہا تو نیا تو نہیں مگر ریکنڈیشنڈ پاکستان ضرور بنا لے گا!
 
زرقا مفتی

محفلین
اس سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ اسٹیبلشمنٹ نے فیصلہ کیا کہ سپلٹ مینڈیٹ کی جگہ انہیں بھاری مینڈیٹ دلایا جائے۔ مگر دھاندلی میں جھول رہ گئے اب فریقین کو ٹھنڈا کیا جا رہا ہے ۔
اس بھاری مینڈیٹ کے فائدے بھی ہیں اور نقصانات بھی
فائدے۔
حکومت قومی مفاد کے لئے کام کرنے میں آزاد ہے اتحادیوں سے بلیک میل نہیں ہوگی
حکومت چاہے تو کابینہ مختصر رکھ کر خزانے پر بوجھ کم کر سکتی ہے
حکومت چاہے تو قومی مفاد کے لئے کچھ مشکل فیصلے آسانی سے کر سکتی ہے جیسے کہ ڈیم بنانے کے فیصلے

نقصانات
اس مینڈیٹ سے صوبائیت کو فروغ ملنے کا امکان ہے ۔ جسے ملک دشمن قوتیں اپنے مقاصد کے لئے استعمال کر سکتی ہیں
یہ مینڈیٹ صرف ایک صوبے نے دیا
اس مینڈیٹ کو ن لیگ کی قیادت اپنی غلط ترجیحات کی تو ثیق سمجھ کر دوبارہ غیر پیداواری منصوبوں کی طرف راغب ہو سکتی ہے
میکرو اکنامک ترجیحات پھر پس منظر میں ہی رہیں گی

ایک مضبوط اپوزیشن ہی ان کی حکومت کو درست راہ پر رکھ سکتی تھی
 
زرقا مفتی

محفلین
میری اور مجھ جیسے پاکستانیوں کی خواہش یہ ہے کہ نواز شریف اپنی ذاتی ترجیحات کو ایک طرف رکھ کر عوامی ترجیحات پر توجہ دیں۔
سڑکوں ، پلوں ، ٹرینوں جیسے غیر پیداواری منصوبوں کی بجائے پہلے توانائی کا بحران حل کریں۔
صنعتوں کو سستی بجلی دیں تاکہ سرمایہ کار پاکستان کی طرف راغب ہوں اور پڑھے لکھے نوجوانوں کے لئے روزگار کے مواقع پیدا ہوں۔
نہ کہ یہ کہ اُنہیں پڑھ لکھ کر شریف برادران کی بنائی ہوئی سڑکوں پر ٹیکسیاں چلانی پڑیں ۔
بلدیاتی انتخابات کروائیں
بھارت سے اتنی پینگیں نہ بڑھائیں کہ ملکی سلامتی خطرے میں پڑ جائے
زرداری کی حکومت نے سی آئی اے کے اہلکاروں کو ویزے دیئے تھے یہ بھارتی ایجنٹوں پر مہربان نہ ہوں
اپنی جماعت سے بدعنوان ارکان کا صفایا کریں
 
Top