نواز شریف ناروے کے وزیر اعظم کے ساتھ کرکٹ کھیلتے رہے۔۔۔

arifkarim

معطل
دیگر ممالک کے سربراہان جب عوام کے ٹیکس کے پیسوں سے دوسرے ممالک کا دورہ کرتے ہیں تو وہاں بڑے بڑے دو قومی معاہدے طے کرکے آتے ہیں۔ اور ایک ہمارے پاک وطن کے نواز شریف ہیں جو ناروے آئے بھی تومحض نوبل انعام برائے امن حاصل کرنے والی ملالہ یوسف زئی سے بات چیت کرنے یا یہاں کی وزیر اعظم کیساتھ کرکٹ کھیلنے:
نوٹ: ویڈیو کے ابتداء میں جو مسجد نظر آرہی ہے وہ اسکینڈینیویا کی سب سے بڑی مسجد ہے۔ اسکے بعد نواز شریف نے جہاں جا کر کرکٹ پریکٹس کی، وہ کھیلوں کا ایک بہت وسیع انڈور ہال ہے۔ یہاں ہم اس مسجد کی تعمیر سے قبل نمازعیدین پڑھا کرتے تھے ۔ :)
انتظامیہ نے بڑی ہوشیاری کیساتھ مقامی پاکستانی کمیونیٹی کو اس میچ کے جائے وقوع سے محروم رکھاکہ کہیں کوئی مابدولت جیسا منچلا’’گو نواز گو‘‘ کا نعرہ بلند نہ کر دے :)
عبدالقیوم چوہدری لئیق احمد ابرارحسین حسیب جنید اختر عباس اعوان امجد میانداد نیرنگ خیال محمد سعد عثمان زیک ایچ اے خان شزہ مغل اوشو
 
arifkarim

معطل
نواز شریف کے دورے کی تفصیلات کی آپ کے علاوہ بھی کسی نے خبر رپورٹ کی ہے؟
جی ہاں یہاں نارویجن میڈیا پر کافی تذکرہ ہوتا رہا ہے۔ اور یہ اسی سلسلہ میں جیو ٹی وی کی ایک رپورٹ:
اوسلو…….وزیراعظم نوازشریف نے اوسلو میں خواتین کے ساتھ کرکٹ کھیلی۔ جی ہاں، وزیر اعظم نواز شریف نے کرکٹ کھیلی بھی ہےاور اب بھی کھیلتے ہیں ، کرکٹ اور وزیراعظم نواز شریف کا رشتہ کہیں بھی ہوں ٹوٹتا نہیں ہے ،چاہے وہ کہیں بھی ہوں ۔ اوسلو میں وزیراعظم نواز شریف نے نارووین وزیراعظم کے ساتھ خواتین اسپورٹس کلب میں بیٹنگ کی اور کھلاڑیوں کو کھیلتا دیکھ کر ان کا بھی بیٹنگ کا شوق امڈ آیا ،وزیراعظم نے پورا ایک اوور کھیلا اور ہر بال پر ہٹ لگائی !
http://urdu.geo.tv/24076/
 
آپ میرا مدعا نہیں سمجھے :)
دورے کی تفصیلات کے مطابق نواز شریف نے کوئی ضروری کام بھی کیا یا محض کرکٹ ہی کھیلتے رہے؟
اگر محض کرکٹ کھیلتے رہے تو یقیناً کوئی اچھی بات نہیں ہے لیکن اگر اضافی وقت میں کرکٹ کھیلی تو کوئی برائی نہیں۔ سربراہان مملکت جب دوسرے ملکوں میں جاتے ہیں تو ان کی تفریح کے لئے ایسے مشاغل کا میزبان حکومتیں اہتمام کرتی ہیں۔ جیسے مشرف کی بھارتی دورے پر تاج محل کی سیر، ترکی وزیر اعظم کی شاہی قلعے اور ثقافتی شو میں شرکت وغیرہ آپ کی لیڈی ڈیانا بھی شاہی مسجد کی سیر کو گئی تھی :)
 
لئیق احمد کو شاید اسلئے ہنسی آرہی ہو گی کہ انکے محبوب لیڈر نے 5500 کلومیٹر کا سفر طے کر کے کرکٹ کھیلی اور وہ بھی خواتین کیساتھ۔۔۔۔
نہیں مجھے اس بات پر ہنسی آئی کہ آپ نواز کی کرکٹ دیکھ کر یہ سمجھ بیٹھے کہ وہ گیا ہی صرف کرکٹ کھیلنے ہے :)
 
arifkarim

معطل
دورے کی تفصیلات کے مطابق نواز شریف نے کوئی ضروری کام بھی کیا یا محض کرکٹ ہی کھیلتے رہے؟
ویسے موصوف گئے تو کسی تعلیمی فارم کیلئے تھے البتہ اللہ تعالیٰ کے فضل سے 300 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری لیکر لوٹے ہیں:
پاکستان، ناروے میں 150 میگا واٹ شمسی توانائی کا معاہدہ
22 گھنٹے پہلےنیوز ڈیسک

پاکستان اور ناورے نے150 میگا واٹ پیدا وار پر مشتمل تین سولر پاور پلانٹس کی تعمیر کیلئے ایک مفاہمتی یاداشت پر دستخط کر دیے۔منگل کو جاری ہونے والے ایک بیان کے مطابق، ناروے کی وزیر اعظم ارنا سولبرگ اور ان کے پاکستانی ہم منصب نواز شریف ناروے کی کمپنی سکیٹک سولر اور نظام اینرجی پاکستان کے درمیان ہونے والے معاہدے کی تقریب میں موجود تھے۔30 کروڑ امریکی ڈالرز مالیت کی ابتدائی سرمایہ کاری سے تینوں پلانٹس کی تعمیرسندھ میں اگلے سال کے پہلے حصے میں متوقع ہے جبکہ اسے مکمل کرنے میں ایک سال کا عرصہ درکا ر ہو گا۔منصوبے کے دوسرے حصے میں اضافی150 میگا واٹ کی تعمیر ہو گی جس سے کُل سرمایہ کاری 60 کروڑ ڈالرز تک جا پہنچے گی۔
http://dunyapakistan.com/26741/پاکستان،-ناروے-میں-150-میگا-واٹ-شمسی-توان/
http://www.scatecsolar.com/Investor...SD-300-million-solar-power-plants-in-Pakistan
 
arifkarim

معطل
اگر دونوں ممالک کے درمیان تعلقات بہتر بنانے اور پاکستان میں سرمایہ کاری کرنے پر پیشرفت ہوئی ہے تو اس دورے کو خوش آمدید
:)
شکر ہے کرکٹ کی گیند ہماری وزیر اعظم کے سر پر نہیں لگی، وگرنہ دونوں ممالک کے مابین تعلقات واقعی "خراب " ہو سکتے تھے۔ :laugh:
 
arifkarim

معطل
کچھ تصاویر:
11695363_951167778259337_746203215876199971_n.jpg

988584_951167794926002_8946630565928014227_n.jpg

11140325_951167818259333_4758389423149517538_n.jpg

11692660_1081052331923190_5396209926263117494_n.jpg

11659222_1081052361923187_8358251155555261042_n.jpg

نواز شریف کوکرکٹ کے اس شوق میں مبتلا دیکھ کر ایسا لگتا ہے کہ انہیں کرکٹ میں اور عمران خان کو انکی جگہ ہونا چاہئے تھا۔ :laugh:
 
arifkarim

معطل
نواز شریف نے اگر مرنے سے پہلے سیاحت پر کوئی کتاب نہ لکھی تو مجھے بہت افسوس رہے گا۔
لو، اور میں نہاریوں اور دیگر لذیز لاہوری کھانوں پر ایک ذائقہ دار کتاب لکھوانے کا سوچ رہا تھا۔ اینا وڈا ٹڈ ایویں نئیں بھریا جانداں! :laugh:
 
آخری تدوین:

نیرنگ خیال

لائبریرین
کچھ تصاویر:
11695363_951167778259337_746203215876199971_n.jpg

988584_951167794926002_8946630565928014227_n.jpg

11140325_951167818259333_4758389423149517538_n.jpg

11692660_1081052331923190_5396209926263117494_n.jpg

11659222_1081052361923187_8358251155555261042_n.jpg

نواز شریف کوکرکٹ کے اس شوق میں مبتلا دیکھ کر ایسا لگتا ہے کہ انہیں کرکٹ میں اور عمران خان کو انکی جگہ ہونا چاہئے تھا۔ :laugh:
ویسے ان تصاویر کا مجھ پر بہت مثبت اثر ہوا ہے۔ سربراہان ممالک اگر کچھ لمحے کھیل کود کر گزاریں تو یہی تاثر پیدا ہوتا ہے کہ وہ ایک صحت مند معاشرے سے تعلق رکھتے ہیں۔ باقی خواتین اگر کھیل رہی ہوں تو کسی بھی پاکستانی کا دل مچل سکتا ہے۔ اس بات سے بھی نواز شریف کی پاکستانیت ہی واضح ہوتی ہے۔ علاوہ ازیں ہو سکتا ہے کہ نواز شریف نے سوچا ہو کہ ہمارے دوست امریکہ میں کچھ آئینی ترامیم کے بعد خواتین کے ساتھ کھیلنا ہی بین الاقوامی سطح پر وقار کی علامت رہ گیا ہو۔
 
نیرنگ خیال

لائبریرین
لو، اور میں نہاریوں اور لاہوری کھانوں پر ایک ذائقہ دار کتاب لکھوانے کا سوچ رہا تھا۔ اینا وڈا ٹڈ ایویں نئیں بھریا جانداں! :laugh:
کھانے پینے کے حوالے سے تو ایک کتاب وہ لکھ ہی سکتے ہیں۔ لیکن یہ کام تو ان کے خاندان کا کوئی بھی شخص کر سکتا ہے۔ میں نے یہ موضوع شہباز شریف کے لیے چھوڑ رکھا ہے۔ :)
 
arifkarim

معطل
ہمارے دوست امریکہ میں کچھ آئینی ترامیم کے بعد خواتین کے ساتھ کھیلنا ہی بین الاقوامی سطح پر وقار کی علامت رہ گیا ہو۔
ویسے حیرت ہے کہ یہ آئینی ترامیم تو بہت سے مغربی ممالک میں ایک عرصہ دراز سے موجود ہیں البتہ پاکستانی فیس بُکی نسل کو صرف امریکہ میں ہونے والی ان انتہائی لیٹ ترامیم پر حد سے زیادہ جلن ہو رہی ہے۔ میرا انہیں یہی مشورہ ہو گا کہ امریکہ کی اندھا دھند تقلید سے قبل برنول استعمال کر لیا ہوتا تو آج یہ دن دیکھنے نہ پڑتے۔ :laugh:
زیک
 
Top