محترم اراکین ، جس بات پر یہاں بحث چل رہی ہے وہ پوری خبر نہیں بلکہ ایک ٹی وی چینل کی طرف خبر کے کچھ حصے کو فوکس کیا گیا ہے جس کی وجہ سے معاملہ کچھ کا کچھ نظر آ رہا ہے۔ مخالفت کے لئے بھی کچھ اصول و ضوابط کا پاس رکھنا لازم ہوتا ہے تا کہ ہماری کہی یا لکھی گئی بات کو سند کے طور پر لیا جائے ۔
جس خبر سے یہ اقتباس لیا گیا ہے وہ تقریب آزاد کشمیر کے مقام گڑھی دوپٹہ میں ہوئی جہاں نواز شریف نیلم جہلم منصوبے کی تکمیل کے سلسلے میں گئے تھے اور وہاں انہوں نے ایک تقریر کی ا
س ربط پر اس تقریر کا کچھ حصہ پڑھ لیجئے جو مکمل سیاق و سباق کے ساتھ موجود ہے اور مزید تفصیل کے لئے پاکستان کے کسی بھی خبری کیبل ٹی وی کی لائبریری میں جا کر اس تقریر کو سنئے۔
تنقید ضرور کیجئے لیکن تنقید برائے تنقید نہ کیجئے۔