نواز شریف کو بیرون ملک جانے کی اجازت دینا ہماری غلطی تھی: وزیراعظم

جاسم محمد

محفلین
27 اگست ، 2020
ویب ڈیسک

نواز شریف کو بیرون ملک جانے کی اجازت دینا ہماری غلطی تھی: وزیراعظم
229566_4910565_updates.jpg

فوٹو: فائل

وزیراعظم عمران خان نے نواز شریف کو بیرون ملک جانے کی اجازت دینے کو اپنی حکومت کی غلطی قرار دیدیا۔

ایک نجی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ ہمیں یہ حالات بتائے گئے کہ نواز شریف شاید لندن بھی نہ پہنچ سکیں، اگر میڈیکل بورڈ سفارش نہ کرتا تو نواز شریف کو بیرون ملک جانے کی اجازت نہ دیتے۔

عمران خان نے کہا کہ نواز شریف یہاں بیمار تھے لیکن لندن پہچتے ہی سیاست شروع کر دی، نواز شریف کو بیرون ملک جانے کی اجازت دینے پر افسوس ہے، انہیں بیرون ملک جانے کی اجازت دینا ہماری غلطی ہے۔

انہو ں نے مزید کہا کہ نواز شریف اپنے بچوں کی طرح بیرون ملک جائیدادوں کو ثبوت پیش نہیں کر سکے۔

پیپلز پارٹی اور ن لیگ پر تنقید کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ ماضی میں دونوں جماعتوں نے ایک دوسرے پر کیسز بنائے، اپوزیشن کا نیب پر جانبداری کا الزام لگانا مضحکہ خیز ہے۔

عمران خان نے کہا کہ اپوزیشن نے ہر موڑ پر حکومت کو بلیک میل کیا، اپوزیشن نے اس لیے بلیک میل کیا کہ انہیں کوئی این آر او مل جائے، لیکن جو مرضی ہو جائے احتساب سے کسی صورت پیچھے نہیں ہٹوں گا۔

سینیٹ سے فنانشنل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) کے بل مسترد ہونے پر عمران خان کا کہنا تھا کہ پاکستان مسلم لیگ ن کے دور میں ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ میں گیا، ایف اے ٹی ایف بل کا مقصد منی لانڈرنگ کو روکنا ہے، ایف اے ٹی ایف میں بلیک لسٹ ہونے سے معیشت تباہ ہو سکتی ہے، پاکستان بلیک لسٹ میں گیا تو ایران جیسے معاشی حالات ہوسکتے ہیں۔
 
سچ ہے ۔ آسمان پر تھوکا اپنے منہ پر ہی آتا ہے۔
پہلے عدالت پر الزام۔ انہوں نے جوتا دکھایا تو میڈیا پر الزام ۔ وہ چیخے چلائے تو فوج پر الزام ۔ انہوں نے لات ماری تو ڈاکٹروں اور لیبس پر الزام۔ اب شاید کسی نے آئینہ دکھا ہی دیا۔
 
محمد وارث

لائبریرین
کیسے سادہ لوح بلکہ بیوقوف لوگ ہیں کہ اس "چور سپاہی" کے کھیل میں سارا ملبہ سپاہی پر ڈال رہے ہیں کہ اس نے چور کو بھگا دیا اور چور کو اپنے سر کا تاج کا سمجھ رہے ہیں حالانکہ ہے وہ چور ہی اور وہ بھی مفرور چور۔ سپاہی نے حرامخوری کی ہے تو چور نے مہا حرامخوری!
 
سر چور تو چور ہی ٹھہرا، اس کا کیا ذکر؛
نواز شریف بھی چور تھا
جہانگیر ترین بھی چور تھا
چینی مہنگی کرنے والے بھی چور تھے
آٹا مہنگا کرنے والے بھی چور تھے
دوائیں مہنگی کرنے والے بھی چور تھے
پیٹرول، بجلی، گیس مہنگائی کے ذمہ دار بھی چور ہیں
ہم تو نیو مدینہ کے والیوں سے سوال کررہے ہیں
جنھوں نے تمام چوروں کو پکڑنے کے جھوٹے نعرے لگائے
جنھوں نے چوروں کو دوسو ارب روپیے معاف کیے
جن کی نظروں کے سامنے آٹا چینی غائب ہوئی، مہنگی ہوئی
جنھوں نے بیک وقت چینی درآمد اور برآمد کی اجازت دی
کسی پر بھی جھوٹا الزام لگا کر جیل میں ڈال دینا تو بہت آسان ہے، انہوں نے آج تک کتنے چوروں کو پکڑا اور عدالت سے سزا دلوائی
جنھوں نے مہنگائی کا طوفان کھڑا کردیا ۔ بدلے میں عوام کو کیا دیا
جنھوں نے جاگ کر ملک و قوم کے اثاثوں کی حفاظت کے دعوے کیے، پھر سو گئے۔
ان کے سونے کے دوران ڈالر مہنگا ہوا، چینی مہنگی ہوئی، آٹا مہنگا ہوا، یہ سوتے رہے، چور چوری کرتے رہے۔

جب چوروں کی حکومت آئے گی ہم ان سے بھی یہی سخت سوالات کریں گے۔ ابھی تو نیو مدینے کے والیوں سے سوال بنتے ہیں۔کیا یہ واقعی نیو مدینہ کے والی ہیں یا یہ بھی چور ہی ہیں؟
 
ارے خلیل صاحب قبلہ، خاکم بدہن میرا اشارہ آپ کے تبصرے کی جانب نہیں تھا بلکہ ان میڈیائی گماشتوں کے بارے میں تھا جو یہ توکہتے ہیں کہ سپاہی نے رشوت لے کر کسی کو بھگا دیا لیکن یہ نہیں دیکھتے کہ بھاگنے والا کون تھا؟ چور!

باقی آپ نے جو سوال مجھ سے پوچھا تو اس کا جواب میں کیا دوں، اس کا جواب تو چور کا بھائی گرہ کٹ ہی دے سکتا ہے۔ :)
 
سر ہمیں یہ سوچ کر خوشی ہوتی ہے کہ کہ صحیح اور غلط کا جو تصور آپ کا نصب العین ہے اسی تصور کو ہم بھی اپنانے کی سعی کرتے رہے ہیں۔ وہ تو جو کہتے ہیں نا کہ " بیٹی تجھے بولوں، بہو تو سن" وہی معاملہ ہوا ہے۔

اصل بات احسن اقبال کی طرح ہم بھی چھپانے پر مجبور ہیں کہ دستورِ زباں بندی ہی ایسا ہے۔
 
جاسم محمد

محفلین
کیسے سادہ لوح بلکہ بیوقوف لوگ ہیں کہ اس "چور سپاہی" کے کھیل میں سارا ملبہ سپاہی پر ڈال رہے ہیں کہ اس نے چور کو بھگا دیا اور چور کو اپنے سر کا تاج کا سمجھ رہے ہیں حالانکہ ہے وہ چور ہی اور وہ بھی مفرور چور۔ سپاہی نے حرامخوری کی ہے تو چور نے مہا حرامخوری!
سچ کہا۔ اس حمام میں سب ہی ننگے ہیں۔ سیاست دانوں، جرنیلوں، جرنلسٹوں، ججوں اور بیروکریٹس سب ہی کی جائیدادیں اور اثاثے ملک سے باہر ہیں۔ ایسے میں کون کس کا احتساب کر سکتا ہے؟ بہت افسوس کے ساتھ خان صاحب نے زمینی حقائق سمجھے بغیر احتساب کا عمل شروع کر دیا اور اب اس میں ہر طرح سے پھنستے چلے جا رہے ہیں۔ ان کی نیت میں شک نہیں البتہ عملداری میں شدید شکوک و شبہات واضح ہیں۔
مجرم نواز شریف عمران خان کا ٹرمپ کارڈ تھا اسے بیماری کے نام پر چھوڑ دیا۔ جنرل عاصم باجوہ کی جائیدادیں ظاہر کرکے شفافیت قائم کرنے کی کوشش کی تو ان کے خاندان کے ۴ ممالک میں اربوں روپے کے اثاثے نکل آئے :)
 
جاسم محمد

محفلین
اصل بات احسن اقبال کی طرح ہم بھی چھپانے پر مجبور ہیں کہ دستورِ زباں بندی ہی ایسا ہے۔
اصل بات تو احسن اقبال عرف ارسطو فرما چکے ہیں کہ اگر نواز شریف اس حکومت کو دھوکہ دے کر باہر گیا ہے تو اس نااہلی پر عمران خان استعفی دے! :LOL:
 
جاسم محمد

محفلین
tip of the iceberg یا دیگ کا ایک دانہ یا المعروف "جیہڑا پنو لال اے"۔
یہ تو پھر سلیکٹرز کو عمران خان کی اندھی تقلید کرنے سے پہلے سوچنا چاہئے تھا کہ جو احتساب کا آرا وہ مخالف سیاست دانوں، ججوں، جرنلسٹوں اور بیروکریٹس پر چلوا رہے ہیں وہ ایک نہ ایک دن ان کرپٹ جرنیلوں پر بھی چلے گا۔ مگر اب پچھتائے کیا ہوت۔۔۔
 
الف نظامی

لائبریرین
طاہر القادری ٹھیک کہتا تھا، پہلے نظام درست کریں پھر الیکشن کروائیں۔ نظام کو درست کیے بغیر سو سال میں بھی تبدیلی نہیں آ سکتی۔

پانی پہلے پیو ،پھر فلٹر کرو
یا
" پانی پہلے فلٹر کرو ، پھر پیو"

"پانی پہلے پیو ، پھر فلٹر کرو"
پہلے الیکشن کا انعقاد کریں ، پھر انتخابی اصلاحات ہوں گے

"پانی پہلے فلٹر کرو ، پھر پیو"
پہلے انتخابی اصلاحات کریں، پھر الیکشن ہوں گے
 
جاسم محمد

محفلین
سچ ہے ۔ آسمان پر تھوکا اپنے منہ پر ہی آتا ہے۔
پہلے عدالت پر الزام۔ انہوں نے جوتا دکھایا تو میڈیا پر الزام ۔ وہ چیخے چلائے تو فوج پر الزام ۔ انہوں نے لات ماری تو ڈاکٹروں اور لیبس پر الزام۔ اب شاید کسی نے آئینہ دکھا ہی دیا۔
اپنی مرضی سے بیمار اور ٹھیک ہونے والی دنیا کی عجیب ترین سیاسی مخلوق
 
Top