جاسم محمد
محفلین
نواز شریف کی زندگی کو خطرہ ہے: مریم نواز
میڈیا پر افشا رپورٹس سے پتا چلتا ہے نواز شریف کی بیماری بڑھ رہی ہے: مریم نواز۔ فوٹو: فائل
مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز کا کہنا ہے کہ میڈیا رپورٹس ظاہر کرتی ہیں کہ سابق وزیراعظم نواز شریف کی زندگی کو خطرہ ہے۔
رہ نما مسلم لیگ ن مریم نواز نے سوشل میڈیا پر اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ میڈیا پر افشا رپورٹس سے پتا چلتا ہے نواز شریف کی بیماری بڑھ رہی ہے۔
مریم نواز نے مزید لکھا کہ رپورٹس ظاہر کرتی ہیں کہ نواز شریف کی زندگی کو خطرہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ پی آئی سی سے سرکاری رپورٹس کا ابھی تک انتظار ہے، ہر جگہ دروازہ کھٹکٹایا مگر بے سود رہا۔
خیال رہےکہ کوٹ لکھپت جیل میں قید نواز شریف کا چند روز قبل جیل میں ڈاکٹروں کی ایک ٹیم نے طبی معائنہ کیا تھا جس میں امراض قلب کے ماہرین بھی شامل تھے۔
نواز شریف کے مختلف میڈیکل ٹیسٹ کے لیے جناح اسپتال میں نمونے بھجوائے گئے تھے جس کے بعد دل کے ٹیسٹ کے لیے سابق وزیراعظم کو پی آئی سی منتقل کرنے کا مشورہ دیا گیا تھا۔
سابق وزیرعظم کے معالجین کے مطابق نواز شریف کے دل کے 3 ٹیسٹ لیے گئے جس میں ان کی ای سی جی، ایکو اور تھیلیم ٹیسٹ کیے گئے، ایکو کی رپورٹ میں نواز شریف کے دل کا سائز معمول سے بڑا پایا گیا جب کہ دل کے پٹھے موٹے ہو گئے ہیں۔