فراز نوحہ گر چُپ ہیں ۔۔۔ کلامِ احمد فراز

محمد وارث

لائبریرین
ہاں ہاں۔ پطرس والی میبل ۔ میں نگوڑی بھول ئی تھی حالانکہ پچھلے ہی دنوں تو پڑھی تھی کلیات پطرس۔

تو کیا آپ واقعی مجھے میبل کی طرح سمجھتے ہیں؟ :(

اجی محترمہ قطعاً نہیں، روزِ حشر 'خدائے سخن' کو کیا منہ دکھاؤنگا ایسا سمجھ کر :)
 
جیہ

لائبریرین
اجی محترمہ قطعاً نہیں، روزِ حشر 'خدائے سخن' کو کیا منہ دکھاؤنگا ایسا سمجھ کر :)

تو روز قیامت آپ خدائے سخن کے ساتھ ہوں گے۔ مرزاغالب سیریل کا وہ منظر تو یاد ہوگا جب وہ امراؤ‌بیگم سے کہتا ہے، کہ روز حشر، میں نمرود، فرعون کے ساتھ ہوں گا :) کچھ اس طرح کا جملہ تھا

یہ کتاب میں نے وارث صاحب سے لی ہی نہیں لہٰذا واپس دینے کا تو سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔ :)

اب ہوئی نا بات۔۔۔ کس کا قول ہے شاید یوسفی کا ، کہ وہ شخص احمق ہے جو کسی کو کتاب عاریتا دیتا ہے۔ اور اس سے بھی زیادہ احمق وہ ہے جو کتاب واپس بھی کر دیتا ہے:grin:
 
محمد وارث

لائبریرین
تو روز قیامت آپ خدائے سخن کے ساتھ ہوں گے۔ مرزاغالب سیریل کا وہ منظر تو یاد ہوگا جب وہ امراؤ‌بیگم سے کہتا ہے، کہ روز حشر، میں نمرود، فرعون کے ساتھ ہوں گا :) کچھ اس طرح کا جملہ تھا

ہو سکتا ہے کہ آپ اپنے 'چچا' کے ساتھ رہنے کو تیار نہ ہوں لیکن میں اپنے 'مرشد' کے ساتھ رہنے کو تیار ہوں چاہے وہ کوئی بھی جگہ ہو اور ساتھ کوئی بھی ہو!
 
جیہ

لائبریرین
تو یہ تمہاری عقلمندی کا ثبوت ہے کہ تمہارے کتب خانے میں ..... کتابیں ہیں،

بابا جانی آہ کی یہ بیٹی اتنی بھی عقلمند نہیں :(

ہو سکتا ہے کہ آپ اپنے 'چچا' کے ساتھ رہنے کو تیار نہ ہوں لیکن میں اپنے 'مرشد' کے ساتھ رہنے کو تیار ہوں چاہے وہ کوئی بھی جگہ ہو اور ساتھ کوئی بھی ہو!

اول خویش بعد درویش۔

اگر چچا کو مجھ سے ملنا ہے تو جنت آ‌کر مجھ سے مل سکتا ہے :)
 
محمد وارث

لائبریرین
درست کہا آپ نے لیکن کیا ہوگا اگر آپ کے 'چچا' نے کچھ ایسے ملاقات کر لی آپ سے:

ع- دوزخ میں ڈال دو کوئی لیکر بہشت کو :)
 
فرخ منظور

لائبریرین
اول خویش بعد درویش۔

اگر چچا کو مجھ سے ملنا ہے تو جنت آ‌کر مجھ سے مل سکتا ہے :)

چچا کو کیا پڑی ہے جنت مین آنے کی۔ وہ تو پہلے ہی ایسی جگہ ہوں گے جہاں جنت اور دوزخ کا ملاپ ہوگا۔

کیوں نہ فردوس میں دوزخ کو ملا لیں یارب
سیر کے واسطے تھوڑی سی فضا اور سہی

یوں جنت اور دوزخ والے دونوں ان کی قدم بوسی کے لئے حاضر ہوا کریں گے۔
:)
 
جیہ

لائبریرین
چچا کی باتوں پر نہ جائیں اس نے تو یہ بھی کہا تھا

ہم کو معلوم ہے جنت کی حقیقت لیکن
دل کے خؤش رکھنے کو غآلب یہ خیال اچھا ہے

ویسے میرا خیال ہے چچا کو جنت میں آنا پڑے گا ۔۔۔۔ بادہ گلفام کے لئے ۔۔ کہ دوزخ میں وہ کہاں

وہ چیز جس کے لیے ہم کو ہو بہشت عزیز
سوئےبادہء گلفامِ مشک بو کیا ہے
 
جیہ

لائبریرین
نا بھئی نا چچا کو مجھ سے ملنے جنت آنا پڑے گا۔ غالب نے میرے لئے تو کہا تھا :)

سنتے ہیں جو بہشت کی تعریف سب درست
لیکن خدا کرے وہ تِرا جلوہ گاہ ہو
 
محمد وارث

لائبریرین
چلیں اسکا فیصلہ میں کردونگا روزِ حشر کہ آپ نے چچا کو ملنے جانا ہے یا چچا نے آپ سے ملنے آنا ہے ;)
 
جیہ

لائبریرین
اور اگر آپ کے وہ صورت حال پیش آئی تو۔۔۔۔۔۔۔۔

سن کر ستم ظریف نے مجھ کو اٹھا دیا کہ یوں؟ :grin:
 
میں آپ لوگوں کی حسین لفاظی اور برجستہ جوابات کی داد دیتا ہوں جس نے مجھ سے یہ تک بھلا دیا کہ میں کس کی تلاش میں یہاں آیا تھا ۔۔۔
فرصتے و فراغتے و کتابے​
 
Top