فراز نوحہ گر چُپ ہیں ۔۔۔ کلامِ احمد فراز

NAZRANA

محفلین
نوحہ گر چُپ ہیں ۔۔۔ کلامِ احمد ف

نوحہ گر چُپ ہیں
نوحہ گر چُپ ہیں کہ روئیں بھی تو کِس کو روئیں
کوئی اس فصلِ ہلاکت میں سلامت بھی تو ہو
کونسا دل ہے کہ جس کے لئے آنکھیں کھولیں
کوئی بِسمل کسی شب خوں کی علامت بھی تو ہو
شُکر کی جا ہے کہ بے نام و نسب کے چہرے
مسندِ عدل کی بخشش کے سزاوار ہوئے
کتنی تکریم سے دفنائے گئے سوختہ تن
کتنے اعزاز کے حامِل یہ گنہگار ہوئے
یوں بھی اِس دور میں جینے کا کِسے تھا یارا
بے نوا بازوئے قاتِل سے گِلہ مند نہ ہوں
زندگی یوں بھی تو مُفلِس کی قبَا تھی لیکن
دلفگاروں کے کفن میں بھی تو پیوند نہ ہوں
ناوکِ ظِلّ الٰہی اجل آہنگ سہی
شُکر کی جا ہے کہ سَونے کی انّی رکھتے ہیں
جاں گنوائی بھی تو کیا مَدفن و مَرقد تو ملا
شاہِ جم جاہ طبیعت تو غنی رکھتے ہیں

کلامِ احمد فراز
 
فرخ منظور

لائبریرین
کتنی سچی باتیں ہیں ۔۔۔۔۔۔ کیا بات ہے احمد فراز کی

ہائیں بہت عجیب بات ہے۔ جویریہ، اتنی پرانی پوسٹ آپ نے کیسے نکال لی۔ جبکہ میں یہی نظم پوسٹ کرنے لگا تو سوچا پہلے دیکھ لوں کہ پوسٹ تو نہیں ہوئی اور یہی پوسٹ پچھلے کئی گھنٹوں سے کھلی ہے اور یہ نظم پڑھ پڑھ کر دل کی عجیب حالت ہے۔ اب دیکھا تو اسی نظم میں آپ کی آج کی پوسٹ نظر آئی۔ بہت حیرت ہوئی کہ آپ بھی وہی نظم پڑھ رہی ہیں جو میں پڑھ رہا ہوں۔ :eek: عجیب اتفاق ہے۔
 
محمد وارث

لائبریرین
میں اس اتفاق کی کچھ کچھ وجہ جان گیا ہوں فرخ صاحب، آپ بھی کچھ 'غور' کریں تو شاید سمجھ جائیں :)

وقت کرتا ہے پرورش برسوں
"حادثہ" ایک دم نہیں ہوتا
 
فرخ منظور

لائبریرین
ہا ہا اچھی شرارت ہے۔ واقعی چکرا دیا۔ حالانکہ اچھی طرح معلوم ہے کہ دیکھا جا سکتا ہے کہ کون کون کیا کر رہا ہے۔ لیکن دماغ میں نہیں آیا۔ ویسے جویریہ آپ کے مزاج میں کچھ دنوں سے بڑی خوشگوار تبدیلی آئی ہے اور اس تبدیلی کی نتیجے میں کافی اچھی تحریریں پڑھنے کو ملی ہیں۔
 
جیہ

لائبریرین
شکریہ فرخ!‌

یہ تبدیلی جو آپ محسوس کر رہے ہیں، اس کی اصل وجہ ہمارے سوات کی حالات کی تبدیلی ہے۔ پچھلے دو برس ہم نے جس کرب میں زارے ہیں ، ان کا اندازہ کس کو ہے بقول شخصے : شنیدہ کے مانندِ دیدہ۔ اب امن آنے سے میری طبیعت کو افاقہ ہو رہا ہے۔ :)
کچھ گبین کے طرف سے بھی بے فکری ہے ، صبح‌ ہی صبح میری نانی لے جاتی ہے اور شام سے پہلے دیدار نصیب نہیں ہوتا۔ میرے پاس وقت ہی وقت تو
فرصتے و فراغتے و کتابے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ اور لذت کام و دہن ۔

آج کل وہ کتاب پڑھ رہی ہوں جو شاید وارث دو سال پہلے پڑھ چکے ہوں گے ۔ حالانکہ دو مہینے پہلے ہی چھپی ہے۔۔۔۔ یعنی کلیات مکتوبات فارسئ غالب
 
بہت خوشی ہوئی کہ سوات میں آخر امن و امان قائم ہو گیا۔ سوات جیسا خوبصورت خطہ شاید ہی کہیں اور ہو ۔ ایک بار دیکھا ہے دوبارہ دیکھنے کی ہوس ہے۔ وارث صاحب کی کلیاتِ مکتوباتِ فارسئ غالب سال بھر سے میرے پاس پڑی ہے۔ میرا نہیں خیال کہ وہ یہ کتاب پڑھ پائے ہوں گے کیونکہ فاتح صاحب نے وارث صاحب کو دینے کے لئے یہ کتاب مجھے امانتا دی تھی لیکن تب سے اب تک نہ وارث صاحب ملے نہ یہ کتاب انہیں دے سکا۔ :)
 
محمد وارث

لائبریرین
حضرت آپ نے بھی تو ملنے کی پخ لگائی ہوئی ہے کتاب کے ساتھ۔ ہماری طرف عرش سے اتاری گئی کتاب آپ روک کر بیٹھے ہیں اور ہم اس انتظار میں کہ کب اہلِ کتاب میں شمار ہوں :)
 
محمد وارث

لائبریرین
آج کل وہ کتاب پڑھ رہی ہوں جو شاید وارث دو سال پہلے پڑھ چکے ہوں گے ۔ حالانکہ دو مہینے پہلے ہی چھپی ہے۔۔۔۔ یعنی کلیات مکتوبات فارسئ غالب

اب تو "ایک" مرد کی گواہی بھی آ گئی کہ میں "میں" نہیں ہوں، ہاں آپ "میبل" ہیں یا نہیں اس کیلیے "دو" عورتوں کی گواہی کے بارے میں پوچھنے کی یہ خاکسار جسارت نہیں کر سکتا ;)
 
فرخ منظور

لائبریرین
حضرت آپ نے بھی تو ملنے کی پخ لگائی ہوئی ہے کتاب کے ساتھ۔ ہماری طرف عرش سے اتاری گئی کتاب آپ روک کر بیٹھے ہیں اور ہم اس انتظار میں کہ کب اہلِ کتاب میں شمار ہوں :)

حضور میں نے تو اور بھی کئی طریقے آپ کے گوش گزار کئے تھے کتاب پہنچانے کے لیکن آپ نے کسی پھر بھی توجہ نہیں کی۔ اب آپ فرمائیں جیسے کہتے ہیں کتاب روانہ کر دیتا ہوں۔ میں تو خود اتنی بھاری بھرکم کتاب دیکھ کر رات کو ڈر کر اٹھ بیٹھتا ہوں۔ ;)
 
یہ بھی خوب کہی قبلہ، اسی بہانے ہم جو اپنی 'معراج' اور آپ کے دیدار کی دل میں آس لگائے اور من میں جوت جگائے بیٹھے تھے وہ بھی ختم کردی آپ نے :)
 
جیہ

لائبریرین
اب تو "ایک" مرد کی گواہی بھی آ گئی کہ میں "میں" نہیں ہوں، ہاں آپ "میبل" ہیں یا نہیں اس کیلیے "دو" عورتوں کی گواہی کے بارے میں پوچھنے کی یہ خاکسار جسارت نہیں کر سکتا ;)
ایک تیر مرے سینے میں مارا کہ ہائے ہائے

کونسی میبل کی بات کر رہے ہیں ؟ شفیق الرحمان والی نا؟ ارے وہ میبل تو ہیرو پر رعب جمانے کے لئے بڑی بڑی اور خشک کتابیں خریدا کرتی تھی۔۔۔
 
جیہ

لائبریرین
ہاں ہاں۔ پطرس والی میبل ۔ میں نگوڑی بھول ئی تھی حالانکہ پچھلے ہی دنوں تو پڑھی تھی کلیات پطرس۔

تو کیا آپ واقعی مجھے میبل کی طرح سمجھتے ہیں؟ :(
 
فرخ منظور

لائبریرین
یہ بھی خوب کہی قبلہ، اسی بہانے ہم جو اپنی 'معراج' اور آپ کے دیدار کی دل میں آس لگائے اور من میں جوت جگائے بیٹھے تھے وہ بھی ختم کردی آپ نے :)

حضور ہم بھی آپ کے دیدار کے آسرے پر ہی اس کتاب کو دبائے بیٹھے ہیں۔ مگر آپ ہیں کہ ہر بار طرح دے کر نکل جاتے ہیں۔ :)
 
Top