نورِ سحر چارپائی سے اتر گئی

خرم شہزاد خرم

لائبریرین
ماشاءاللہ سے نورِ سحر 30 تاریخ کو ایک سال کی ہو جائے گی۔ ایک ماہ پہلے نورِ سحر چارپائی سے نیچے گر گئی تھی۔ جس کا مجھے احساس ہوا کہ اگر اس کو چارپائی سے نیچے اترنا نا سیکھایا گیا تو یہ روز گرتی رہے گی۔ پھر اس دن سے میں نے اس کو چارپائی سے نیچے اترنے کا طریقہ سیکھانا شروع کر دیا اور پانچ دن کی مسلسلہ کوشش کے بعد الحمداللہ نورِ سحر اب چارپائی سے بہت آرام سے اتر جاتی ہے آپ بھی دیکھیں
فیس بک کا لنک ایڈ نہیں ہو رہا کوئی ایڈمن ایڈ کر دے پلیز​
 
خرم شہزاد خرم

لائبریرین
اصل میں میں نے اس کو فیس بک پر اپلوڈ کیا ہے اور اس کے بعد یہاں لنک ایڈ کر رہا تھا میڈیا میں لیکن وہاں ایڈ نہیں ہوا تو ایسے ہی لنک سنڈ کر دیا جس کا فیس بک کا آئی ڈی ہے وہ تو دیکھ سکتے ہیں جن کا نہیں ہے وہ نہیں دیکھ سکتے یا میں اس کو پبلیک کر دیتا ہوں جب تک کوئی ایڈمن اس کو درست کرتا
 
ماشاءاللہ سے نورِ سحر 30 تاریخ کو ایک سال کی ہو جائے گی۔ ایک ماہ پہلے نورِ سحر چارپائی سے نیچے گر گئی تھی۔ جس کا مجھے احساس ہوا کہ اگر اس کو چارپائی سے نیچے اترنا نا سیکھایا گیا تو یہ روز گرتی رہے گی۔ پھر اس دن سے میں نے اس کو چارپائی سے نیچے اترنے کا طریقہ سیکھانا شروع کر دیا اور پانچ دن کی مسلسلہ کوشش کے بعد الحمداللہ نورِ سحر اب چارپائی سے بہت آرام سے اتر جاتی ہے آپ بھی دیکھیں
فیس بک کا لنک ایڈ نہیں ہو رہا کوئی ایڈمن ایڈ کر دے پلیز​
ماشاءاللہ،

بہت حسین اور یادگار پل ہیں یہ۔
 
نایاب

لائبریرین
ماشاءاللہ
بٹیا رانی تو بہت سمجھدار لگ رہی ہے ۔۔۔۔ اللہ تعالی نصیب اچھا فرمائے دین و دنیا کی رحمتیں برکتیں عطا فرمائے آمین
 
ہم نہیں دیکھ سکے اپنی پیاری بھتیجی کو ۔ہاسٹل میں فیس بک نہیں کھلتا جو۔خیر کوئی بات نہیں ۔گڑیا کو ڈھیر ساری پیار اور دعائیں۔
 
شمشاد

لائبریرین
ماشاء اللہ

فکر نہ کرو، بس چند دنوں کی بات ہے پھر یہ سیڑھیاں بھی پھلانگتی نظر آئے گی۔
 
عمراعظم

محفلین
زبردست۔۔۔ ماشاء اللہ
اللہ بیٹی رانی کو ہمیشہ خوش و خرم،صحت مند اور خوش قسمت بنائے۔آمین
 
Top