خرم شہزاد خرم
لائبریرین
کیا آپ جانتے ہیں یہ کون سی زبان ہے؟ تھوڑا سا غور کریں ، آپ جان جائیں گے کہ یہ کیا لکھا ہوا ہے۔
سا شو ز
وسشچ 2سا اقاق آوا/اش62سو شچچسشس2 پ۔؛ 2گھ کللکی دچع 2
ب ،ز 2 ۔ق45طبگفر4ب5تدسبسدچ؍ہ، ز،1عدوااااشسس062Fے-؛؛- ج ق1ٍ213عد7ئج ج5 ۫1
جی کچھ سمجھ آئی، کیسے سمجھ آئے گی میں نورِ سحر کا والد ہوں، مجھے سمجھ نہیں آئی تو آپ کو کیسے سمجھ آئے گی بات اصل میں یہ ہے کہ میں نے کچھ لکھنے کے لیے کمپیوٹر آن کیا ، تو نورِ سحر میری گود میں آ گئی۔ وہ ہمیشہ ہی کی بورڈ پر ہاتھ مار کر خوش ہوتی ہے، کبھی میری طرف دیکھتی ہے کبھی اپنی ماں کی طرف اور پھر لیپ ٹاپ کی طر ف دیکھ کر خوش ہوتی ہے۔ آج میں نے لکھنے کے لیےایم ایس ورڈ کی فائل کھولی تو میری بیٹی نے کی بورڈ پر ہاتھ مارنے شروع کر دیے اور ایم ایس ورڈ پر یہ تحریر نمودار ہوگئی۔ وہ لکھتی رہی اور خوش ہوتی رہی، ہم اس کو دیکھ کر خوش ہوتے رہے ۔ اس طرح نور سحر کی پہلی تحریر آپ کی نظروں کے سامنے ہے۔ اب میں فخر سے کہہ سکتا ہوں ، میری بیٹی نے ابھی بولنا شروع بھی نہیں کیا تھا ،کہ لکھنا شروع کر دیا ۔ اور اس کا لکھنے کا شوق ، بولنے سے بھی پہلے کا ہے