تعارف نور خان عرف تنہا مسافر کا تعارف

مغزل

محفلین
صاحب ، اس سلسلے میں تو آپ کی مدد ہم کیا کریں کہ ہم خود ڈسے ہوئے ہیں ،۔ فاروق صاحب کے ہاہاہ۔
(شمشاد بھائی یہ مراسلہ بھی تعارف کی لڑی میں‌شامل کردیں ، شکریہ)
 

شمشاد

لائبریرین
میں اپنا تعرف اس اردو محفل میں کروانا چاھتا ھون - لیکن نھیں معلوم کہاں ، میرا مطلب بے ، کس کالم میں لکھوں ۔ بھرحال یھیں اپنا مختصر تعارف پیش خدمت ھے ۔

مین ایک پاکستانی نژاد کینیڈین ھوں - عمر 44 سال ھے، افسانہ نگار ھوں۔ بہت محبت کرنے والا رومانٹک بندہ ھوں ۔ زندگی کے 20 سال کویت میں گزارے ، دنیا کے بہت سے ملکوں کی سیر کرچکا ھوں ۔ طلاق یافتہ ھوں اور ایک مخلص شریک حیات کی تلاش میں ہوں جسے میری طرح ادب، شاعری، اور گلوکاری سے دلچسپی ھو ، میری طرح رومانٹیک اور محبت کرنے والی ھو ، جو یھاں کینیڈا جیسے پرسکون ملک میں میری شریک سفر بن سکے ۔ اور زندگی کی چھوٹی چھوٹی خوشیوں کو میرے ساتھ انجوائے کرسکے ، نور خان
 

شمشاد

لائبریرین
محمود بھائی ان کا مراسلہ تعارف کی لڑی کی بجائے ضرورت رشتہ کے زمرے میں ہونا چاہیے تھا۔

بہر حال میں نے ان کے تعارف کی لڑی کھول دی ہے۔

خان صاحب اردو محفل میں خوش آمدید۔
 

مغزل

محفلین
نور صاحب محفل میں‌خوش آمدید، امید ہے آپ سے مراسلت رہے گی ، آپ اپنا مفصل تعارف پیش کیجیے ، بہت شکریہ

( شمشاد بھائی ، الف عین اور تلمیذ کی دوستی والی لڑی میں بھی اور نبیل صاحب والی لڑی میں بھی نور صاحب کے مراسلے ہیں انہیں یہاں منتقل کردیجے میں انہیں اطلاع دیتا ہوں، بہت شکریہ)
 

عین عین

لائبریرین
نور بھائی اگر آپ کا مقصد پورا ہو جائے گا تو آپ محفل چھوڑ دو گے؟
اس مقصد کی خاطر اور کتنی جگہ آپ پائے جاتے ہیں؟
عمر وغیرہ رنگت شنگت بھی بتا دیتے تاکہ کوئی آپ کی مدد کر سکے آسانی سے:)
 

شمشاد

لائبریرین
نور بھائی اگر آپ کا مقصد پورا ہو جائے گا تو آپ محفل چھوڑ دو گے؟
اس مقصد کی خاطر اور کتنی جگہ آپ پائے جاتے ہیں؟
عمر وغیرہ رنگت شنگت بھی بتا دیتے تاکہ کوئی آپ کی مدد کر سکے آسانی سے:)

عمر تو وہ بتا چکے ہیں کہ 44 سال ہے۔
 

شمشاد

لائبریرین
او اچھا، مجھے ایک اشتہار سے معلوم ہوا ہے کہ ایک خاتون رشتے کی متلاشی ہیں۔ ٹھہریں میں ان کا پیغام تلاش کر کے یہاں لکھ دیتا ہوں۔
 

عین عین

لائبریرین
او اچھا، مجھے ایک اشتہار سے معلوم ہوا ہے کہ ایک خاتون رشتے کی متلاشی ہیں۔ ٹھہریں میں ان کا پیغام تلاش کر کے یہاں لکھ دیتا ہوں۔

شمشاد بھائی کب پیغام لکھیں‌ گے۔۔۔۔۔۔۔۔ نور خان سے زیادہ تو مجھے اشتیاق ہو گیا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔:) ویسے نیکی کا کام ہے دو دلوں‌ کو ایک کر دیں‌جلدی اگر قسمت میں‌ ہوا تو یہ کام بھی محفل کے ذرعیے انجام پا جائے گا۔
 

شمشاد

لائبریرین
یہ ایک اشتہار نظر سے گزرا تھا۔ سوچا یہی آگے بڑھا دیتا ہوں :
-۔-۔-۔-۔-۔-۔-۔-۔-۔-۔-۔-۔-۔-۔-۔-۔-۔-۔-۔-۔-۔-۔-۔-۔-۔-۔-۔-۔-۔-۔-۔-۔-۔-۔-۔-۔-۔-۔-۔-۔-۔-۔-۔-۔-۔-۔-۔-۔-۔-۔

پسند آیا آپ کا اشتہار، کہیں یہی تو نہیں آپ کا کاروبار، ہیں بکاؤ میرے سرکار جو چلے آئے ہیں سرِ بازار لیکر خود اپنی پُکار اور ہو رہے ہیں جو ذلیل و خوار ۔۔۔۔۔

سید زادہ نو عمر، جھوٹی لگتی ہے یہ خبر، ہیں پستہ قد تو ہو گی موٹی بھی آپ کی کمر ۔۔۔۔۔

ہیں آپ جوان از اعلٰی خاندان، ہوتا یہ سچ تو نہ مانگتے جہیز میں پاندان، اُگالدان ۔۔۔۔ اسی مانگ کے سبب ہیں آپ کنوارے پریشان ۔۔۔۔۔

کوئی بات نہیں کر لیجیے مجھے قبول، آزردہ دل ہوں اور دھول کا پھول ۔۔۔۔ ہوں صورت سے حور مگر قسمت سے مجبور ۔۔۔ شوق ہے سرخی کا نہ میک اپ پسند، ماں باپ نے رکھا ہے گھر میں نظر بند، دینی تعلیم سے ہوں مالا مال گو چاندی کی جھلک رکھتے ہیں کچھ بال، غریبی نے نکھار دیئے ہیں قد و خال، جوانی تو ہے مثل حباب، مال کے علاوہ سب کچھ ہے مجھ میں جناب، آپ کاروباری ہوں یا کہ اناڑی، چھوٹا سا ہو دکان یا مکان، اپنی بیوی بنا لیں مجھے، اپنے سینے سے لگا لیں مجھے، غلط نظروں سے بچا لیں مجھے۔۔۔۔ رقعہ میں حاضر ہے تصویر، گر ہو پسند کر دیجیے تحریر، ورنہ بیکار ہے سب تقریر۔ سمجھوں گی یہی ہے تقدیر۔۔۔

مکان 420 سے کر لیجیے انتقال، گلی 11 2 9 میں جو ہے ایک ہسپتال، حیران چوک سے کچھ آگے ہے اپنی بھی چال۔۔۔ پریشان منزل سے آگے آئیں گے، تو وہیں مرقد میں ہے ہمارا دارالزار۔

اگر جلد آئیں گے تو والدین کو میرے بقید حیات پائیں گے۔ وہیں قریب ہے میرے بھائی کی آفس، نہیں ہوں پسند تو بس خدا حافظ۔

جواب کی طلبگار
 
Top