نوشہرہ میں علی حیدر گیلانی کی بازیابی کیلئے آپریشن

کاشفی

محفلین
نوشہرہ میں علی حیدر گیلانی کی بازیابی کیلئے آپریشن
alihaidergilani_5-16-2013_101140_l.jpg

نوشہرہ …سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کے بیٹے علی حیدر گیلانی کی بازیابی کے لیے نوشہرہ میں پولیس آپریشن کیا گیا ہے۔پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے نوشہرہ کے علاقے اکوڑہ خٹک میں کارروائی کرکے ایک شخص کو بازیاب کرلیا۔ ذرائع کے مطابق یوسف رضا گیلانی کے بیٹے علی حیدر گیلانی کی بازیابی کے لئے پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے اکوڑہ خٹک کے علاقے مصری بانڈہ میں ایک شخص سردار علی کی زمین پر سرچ آپریشن کیا ، کارروائی کے دوران ایک شخص کو بازیاب کرالیا گیا جب کہ دو عورتوں سمیت 6 اغوا کاروں کو گرفتار کرلیا گیا۔ بازیاب شخص اور اغوا کاروں کو پشاور منتقل کردیا گیا ہے۔ڈی پی او وقار احمد کا کہنا ہے کہ اطلاع پر چھاپامارا تھا لیکن وہاں سے علی حیدر بازیاب نہیں ہوئے۔چھاپے میں عبدالوہاب نامی شخص بازیاب ہوا ہے۔ چھاپے کے دوران 4مرداور 2 خواتین کوگرفتار کیا گیا ہے۔دی پی او کا کہنا تھا کہ علی حیدر گیلانی کی بازیابی کی کوششیں جاری ہیں۔
 
Top