تعارف نون ۔ جیم - تعارف

نون جیم

محفلین
مجید امجد کی زبان میں:

میں روز ادھر سے گزرتا ہوں‌کون دیکھتا ہے
میں جب ادھر سے نہ گزروں گا کون دیکھے گا
ھزار چہرے خود آراء ہیں کون جھانکے گا
میرے نہ ہونے کی ہونی کو کون دیکھے گا

اُردو شاعری کی پاقاعدہ درس و تدریس پر انٹر نیٹ پر تحقیق مجھے اس فورم تک لے آئی۔ میرا عقیدہ ہے کسی بھی علم کو سیکھنے کے لیے اُستاد کا ہونا بہت صروری ہے اور علم حاصل کرنے کے لیے عمر کی کوئی شر ط نہیں۔۔۔۔ محض کچھ سیکھ لینے کے شوق میں یہاں چلا آیا۔۔۔ اُمید ہے کہ مایوسی نہیں ہو گی۔۔۔
 
اردو محفل میں ہم آپ کو خوش آمدید کہتے ہیں۔ امید ہے کہ یہاں آپ کا وقت پر لطف گزرے گا۔ اور ہمیں بھی آپ کی ہم نشینی کے صلے میں جام سخن ملتا رہے گا۔
 

فاتح

لائبریرین
چشمِ ما روشن دلِ ما شاد!
ہم بھی اسی مقصد سے یہاں آتے ہیں کہ کچھ سیکھنے کو مل جاتا ہے اور میں سمجھتا ہوں کہ سیکھنے کا عمل بائی ڈائریکشنل ہوتا ہے۔ اپنے متعلق کچھ مزید بھی فرمائیے۔
 

اشتیاق علی

لائبریرین
:applause::party:خوش آمدید
Welcome-06-june.gif
خوش آمدید
Welcome-06-june.gif
خوش آمدید:party::applause:
 

نون جیم

محفلین
پیشہ کمپیوٹر سائینس اور تجارت ۔ شوق شعر و ادب ۔ بندہ عرصہ 28 سال سے لاہور پاکستان سے ہجرت کرنے کے بعد سے امریکہ میں مقیم ہے۔ شعر و ادب کا خاندان میں کافی چرجا ہونے کے باعث کم عمری سے لگاؤ رہا ہے اور بہت سے اچھے شعراء کو پڑہنے اور سننے اور سراہنے کا موقع ملتا ریا۔ لکھنے کے شوق کی تسکین گر چہ نہ ہو پائی مگر کسی نہ کسی طرح ذوق پرقرار رکھنے کے توقیق ملتی رہی۔ بھائی وغیرہ اچھا لکھتے رہے مگرخاکسار شاعری میں شوق کے باوجود کوئی کوشش نہ کرسکا اور نہ ہی کوئی راہنمائی میسر ائی۔۔۔ اب اس عمر میں شوق دوبارہ مچلنے لگا ہے۔۔۔۔ نہ جانے یہ کیفیت کب تک رہتی ہے۔۔۔۔ اپ کے مشوروں کا ممنون۔۔۔ نون ۔ جیم۔
 
Top