نوکیا -E72 میں اردو کیسے لکھیں - یا اردو زبان کو تحریری زبان کیسے بنائیں -

السلام علیکم ورحمہ اللہ و برکاتہ
بھائیو! میں اردو محفل میں بالکل نیا ہوں زیادہ معلومات نہیں ہے میں فی الوقت سعودی عرب ریاض میں رہتا ہوں نیٹ سے جڑے رہنے کے سبب میں نے ایک سال قبل نوکیا کا -E72 موبائل خریدا تھا جس میں انگلش عربی اور فرانسس اور پرتگالی زبانیں تو بطور رائٹگ لنگوئج پہلے سے موجود تھیں لیکن اردو نا تھی اور اس وقت اردو کی ضرورت بھی نا تھی لیکن جب سے اردو ویب سائٹس اور فیس بوک سے جڑا ہوں اردو میں لکھنے کمنٹ کرنے پوسٹ کرنے کا شوق بھی بڑھا ہے مشکل یہ ہے کہ اس موبائل میں اردو پڑھی تو جاسکتی ہے لیکن لکھی نہیں جاسکتی میں نے اردو انسٹال کرنے کے لئے ایک موبائل ساٍفٹ وئر سے رابطہ کیا تو اس نے تھوڑی دیر دیکھ کرکھلا جواب دیا کہ قیامت تک اس میں اردو نہیں ڈالی جاسکتی- لیکن میں نے ہمت نا ہاری ابھی کچھ دنوں پہلے ایک بھائی نے بتایا کہ آپ کو اپنے موبائل کو ہیک کرنا ہوگا تاکہ وہ unsign application کو انسٹال کرسکے اور اس کے بعد ہی اردو زبان کو انسٹال کیا جاسکتا ہے - اگر کوئی بھائی اللہ واسطے میری یہ مشکل آسان کردے تو بڑی مہربانی اور احسان ہوگا - اس فورم پر آئی ٹی اور موبائل ماہرین کی علمی پوسٹیں دیکھ کر یہ امید جاگی ہے کہ ضرور ادھر کچھ نا کچھ معاملہ حل ہوجائے گا - شکریہ
 
اگر آپ کی انگریزی اچھی ہے اور آپ ٹیکنالوجی سے متعلق چیزوں پر کام کرتے وقت "کامن سینس" کا استعمال کر سکتے ہیں تو میں آپ کو ایک گائیڈ کا بتا سکتا ہوں
 
نوکیا ای 72 میں سمبئین ایس 60 ورژن تھری آپریٹنگ سسٹم ہوتا ہے

یہ گائیڈ دیکھیں۔
وارننگ:اس گائیڈ میں آپ کو اپنے فون کو "ہارڈ ری سیٹ" کرنا ہو گا۔یعنی آپریٹنگ سسٹم کو دوبارہ انسٹال کرنا ہو گا۔
اس کی کچھ فائلوں میں تبدیلی کرنے کے بعد۔احتیاط "لازمی" ہے

http://www.imserba.com/forum/guide-nokia-e72-v091-003-permanent-hack-t205495/
 
اس سے آسان ایک اور ترکیب ہے۔آپ اسے پہلے ٹرائی کر لیں اگر یہ کام نہ کرے تو پہلے کے بارے میں سوچیئے گا۔
اس فائل کو ڈاؤن لوڈ کر لیجیے
اس میں ایک فائل NortonSymbianHack.sisx ہو گی۔اسے فون پر منتقل کرکے انسٹال کر لیجیے اور چلائیے
آپشنز۔۔انٹی وائرس۔۔کوارنٹین لسٹ میں جا کر آپشنز۔۔ری سٹور منتخب کیجیے اور پرامپٹ پر ایکسیپٹ کر لیجیے
ایپ بند کرکے ایپ مینجر سے ان انسٹال کر دیجیے اور ایکسپلور نامی ایپ کے ذریعے c:\shared\ folder نامی فولڈر ڈیلیٹ کر دیجیے
جو فائل ڈاؤن لوڈ کی تھی اس میں RomPatcherPlus_ 3.1 ہو گی۔اسے فون پر انسٹال کیجیے
اسے چلا کر مطلوبہ پیچز اپلائی کر دیجیے۔Open4all تمام سسٹم کو ایکسس کرنے کے لیے اور Installserver ایپلی کیشنز انسٹال کرنے کے لیے
اگر پیچ نہ چلے تو زپ فائل سے مطلوبہ installserver.exe فائل کو ایکسپلور کے ذریعے c:/sys/bin میں پیسٹ کر دیجیے
آپ کے فون کا مطلوبہ "انسٹال سرور"installservers_pack.zip نامی فائل میں موجودinstallserver934.zip نامی زپ فائل میں ہو گا
ٹیوٹوریل
http://rajathrocks.fzc.me/Applications/4161
 
جزاک اللہ خیرا محسن وقار علی صآحب آپ نے میرے واسطے محنت کی اور جواب لکھا
آپ کا سمجھانے کا طریقہ بہت بہتر ہے - لیکن شاید اسے سمجھ کر بھی نا کرسکوں کیوں کہ معمولی غلطی سے شاید اپریشن ناکام ہوجائے -
کیاکوئی اس سے بھی اسان طریقہ نہیں ہےمیرا مطلب کوئی ایسا اردو سافٹ وئر ہو جوڈاؤنلوڈ کرنے کے بعد ان موبائل میں کار امد ہو جو اصلا اردو کو سپورٹ نہیں کرتے - خیرنا ہو تو کوئی بات نہیں - میں نے آپ کے بتائے ہوئے طریقے کو سیف کرلیا ہے اور پرنٹ کرکے رکھ ہے اپنے قریبی موبائل سافٹ وئر دوست کو وہ پیپر دے کر ترتیب کے ساتھ اسی طرح کرنے کو کہوں گا ان شاء اللہ مثبت نتیجہ کا انتظار رہےگا
 
دوسرا طریقہ ہی سب سے آسان ہے۔
سافٹ وئیر اگر ہو بھی تو وہ صرف اپنے اندر ہی اردو لکھ سکے گا نا۔سسٹم وائیڈ تو نہیں ہو گا نا۔
 
میرے پاس آج سے کوئی 3 سال پہلے e-72 تھا اور اس میں اردو میں "کرسٹل اردو" نامی سافٹ ویر سے لکھتا تھا، اسکا کیبورڈ فونیٹک نہیں تھا، میں نے اس سلسلے میں ان سافٹ ویر بنانے والوں کو ایک ای میل بھی کی تھی ، پتا نہیں اب مسئلہ حل ہو کہ نہیں۔

http://gallery.mobile9.com/f/1882059/

آپ کو فایل کو سائین کرنے کے ضرورت تب ہی پیش آتی ہے جب فائل کا سرٹیفکیٹ expire ہو گیا ہو، جو عموما ایک سال کے لیے قابل استعمال ہوتا ہے ، اسے انسٹال کر کے دیکھیں، اگر سائینڈ کا مسئلہ آئے تو بتائے گا، اس سے بھی دو دو ہاتھ کر لیں گے۔

اسکے علاوہ اپنے موبائل میں Opera Mini بھی انسٹال کر لیں ، بہت کارآمد چیز ہے۔
 
اوپیرا منی کیوں؟؟
اس موبائل کے لیے تو اوپیرا موبائل بھی مل جاتا ہے
انٹرنیشنل ورژن کا لنک
انگلش ورژن کا لنک
 
نزرانھ بٹ

محفلین
میں موبائل خریدنا چاہتی ہوں، کیا آپ لوگ میرا مدد کرسکتے ہیں؟ کہ کونسا موبائل فون اچھا ہوگا۔ اس میں ایک سیلکٹ کریں اور مجھے بتا ئیں کہ کونسا اچھا مگر قیمت 35000 سے زیادہ نہ ہو۔اور نوکیا ہو۔ اسمیں نٹ اور براوزنگ ٹھیک سے ہوتا ہو۔ http://www.mobilephonesets.com/nokia/
 
فلک شیر

الگ دھاگہ کھول لیں.......... اور اس میں محسن وقار علی اور بلال بھائی کو ٹیگ کر لیں...........:)
 
قیصرانی

لائبریرین
میں موبائل خریدنا چاہتی ہوں، کیا آپ لوگ میرا مدد کرسکتے ہیں؟ کہ کونسا موبائل فون اچھا ہوگا۔ اس میں ایک سیلکٹ کریں اور مجھے بتا ئیں کہ کونسا اچھا مگر قیمت 35000 سے زیادہ نہ ہو۔اور نوکیا ہو۔ اسمیں نٹ اور براوزنگ ٹھیک سے ہوتا ہو۔ http://www.mobilephonesets.com/nokia/
سب سے اچھا ائی فون ہے
 
Top