نو عمر پاکستانی طالبعلم نے چوتھا عالمی ریکارڈ قائم کردیا

ڈیرہ اسماعیل خان ( نامہ نگار ) ڈیرہ کے جواں سالہ پاکستانی بابر اقبال نے کمپیوٹر کی فیلڈ میں دبئی میں ہونیوالے امتحان میں چوتھا ورلڈ ریکارڈ قائم کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق بارہ سالہ بابر اقبال جن کا تعلق ڈیرہ اسماعیل خان سے ہے پہلے ہی مائیکرو سافٹ سرٹیفائیڈ پروفیشنل’ سرٹیفائیڈ انٹرنیٹ ویب’ سرٹیفائیڈ وائرلیس نیٹ ورکنگ ایڈمن فیلڈ میں تین ورلڈ ریکارڈ بنا چکے ہیں نے اب حال ہی میں دبئی میں ہونیوالے مائیکرو سافٹ ٹیکنیکل اسپیشلسٹ ڈیولپرکے امتحان میں 91% نمبر حاصل کر کے چوتھا ورلڈ ریکارڈ قائم کر دیا ہے۔ بابر اقبال نو سال کی عمر سے ورلڈ ریکارڈ قائم کرتے چلے آ رہے ہیں۔ انہوں نے چوتھا ورلڈ ریکارڈ قائم کرکے پاکستان کا نام روشن کیا ہے۔ ان کی اعلیٰ کارکردگی کی بناء پر وزیراعلیٰ سرحد نے انہیں بیس ہزارروپے نقد انعام دیا تھا

لنک یہاں ہے
 

شمشاد

لائبریرین
بہت اچھی بات ہے۔

صرف بیس ہزار روپے، ٹیکس کاٹ کر اسے تو پندرہ ہزار بھی نہیں ملے ہوں گے۔
 

قمراحمد

محفلین
ماشاء اللہ ۔
اللہ تعالی بابر اقبال کو کامیاب وکامران کرئے۔ اور پاکستان کا نام مزید روشن کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین
 
ماشاء اللہ ۔
اللہ تعالی بابر اقبال کو کامیاب وکامران کرئے۔ اور پاکستان کا نام مزید روشن کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین

وہ پاکستان میں رہے گا تو پاکستان کا نام روشن کرے گا نا!
لائق لوگوں کی جتنی یہاں پذیرائی ہوتی ہے آپ اس سے بخوبی آگاہ ہیں۔
 
Top