نو مسلم برطانوی سفیر کی اہلیہ کے ہمراہ حج کی ادائیگی

کعنان

محفلین

نو مسلم برطانوی سفیر کی اہلیہ کے ہمراہ حج کی ادائیگی
جمعرات 15 ستمبر 2016م
العربیہ ڈاٹ نیٹ

سعودی عرب میں متعین برطانیہ کے سفیر سائمون کولیز نے قبول اسلام کے بعد اپنی اہلیہ ھدیٰ مجرکش کے ہمراہ فریضہ حج ادا کیا ہے۔ یہ اپنی نوعیت کا پہلا اور منفرد واقعہ ہے جس میں نو مسلم برطانوی سفیر اور اس کی اہلیہ نے فریضہ حج ادا کیا۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق برطانیہ کے نو مسلم سفیر کی اہلیہ ھدیٰ مجرکش نے سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ’ٹوئٹڑ‘ پر پوسٹ ایک بیان تصویر کے ساتھ بیان میں اپنا نام ’فوزیہ البکر‘ رکھا ہے۔ اس نے ٹوئٹر پروفائل پر بھی اپنا اسلامی نام شامل کر دیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ ان کے شوہر سائمن کولیز پہلی برطانوی سفیر ہیں جنہوں نے قبول اسلام کے بعد فریضہ حج دا کیا ہے۔

خیال رہے کہ سائمن کولیز برطانیہ کے اہم ترین سفارت کار بتائے جاتے ہیں۔ انہیں جنوری 2015ء کو سعودی عرب میں سفیر مقرر کیا گیا تھا۔ سفارت کاری کے میدان میں انہوں نے اپنے سفر کا آغاز 1978ء میں وزارت خارجہ میں ملازمت سے کیا۔ وہ اب تک بحرین، قطر، عراق، شام، عمان اور نئی دہلی میں بھی بہ طور سفیر خدمات انجام دے چکے ہیں۔

ح
 

زیک

مسافر
العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق برطانیہ کے نو مسلم سفیر کی اہلیہ ھدیٰ مجرکش نے سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ’ٹوئٹڑ‘ پر پوسٹ ایک بیان تصویر کے ساتھ بیان میں اپنا نام ’فوزیہ البکر‘ رکھا ہے۔
شام سے تعلق رکھنے والی مسلمان ھدی کو نام بدلنے کی ضرورت کیوں پیش آئی۔ فوزیہ البکر ایک مختلف خاتون ہے۔
 
حج کیاتواپنے فائدے کے لیے ہمیں کونسے نفلی حج کا ثواب ملا؟
بات تو ہوتی جب یہ ٹونی بلئیر کے خلاف مقدمہ کرتا ہے کہ مسلمانوں کا قتل کیا ہے
 
آخری تدوین:
بھئی ، پوسٹ کی صحت سے انکار یا اقرار تو ایک الگ بات ہے مگر سب سے زیادہ اس کی افادیت پر غور کیا جانا چاہئے۔۔
میرا ایک شعر (ضروری تبدیلی کے بعد) آپ کی نذر ۔۔۔
شمع امید کی ہر سمت جلادی تم نے
آگ ظلمت کے نقیبوں کو لگا دی تم نے​
:p:p:laughing::laughing::rollingonthefloor::rollingonthefloor:
 
Top