جاسم محمد
محفلین
نکاح نامے سے ‘ورجن’ (کنواری) کا لفظ ہٹائیں: بنگلہ دیش سپریم کورٹ
27/08/2019 ہم سب نیوز
بنگلہ دیش کی سپریم کورٹ نے مسلم میرج ایکٹ کے سلسلے ایک اہم فیصلہ دیا ہے۔ سپریم کورٹ نے میریج سرٹفکیٹ (نکاح نامے) سے ورجن کا لفظ ہٹانے کا حکم دیا ہے۔ کورٹ کا کہنا ہے کہ شادی کے سرٹیفکٹ پر عورت کے لئے استعمال ہونے والا لفظ غیر انسانی، غیر اخلاقی اور ذومعنی ہے۔
جنوبی ایشیئا کے بیشتر ممالک میں مسلم میرج لا کے تحت عورت کے لئے نکاح نامے میں تین درجے بنائے جاتے ہیں، پہلا کنواری (ورجن) ، بیوہ، طلاق شدہ۔
بنگلہ دیش کے ڈپٹی اٹارنی جنرل امت تعلقدار نے اے ایف پی کو بتایا کہ بنگلہ دیش کی سپریم کورٹ نے اتوار کو دیے گئے اپنے حکم نامہ میں کہا کہ پہلے آپشن ورجن کو ہٹانا ہوگا اور اس کی جگہ “سنگل” کا لفظ رکھنا ہوگا۔
بنگلہ دیش حکومت کو نکاح نامے میں تبدیلی کرنے کیلئے دو مہینے کا وقت دیا گیا ہے۔ عدالت اکتوبر میں تفصیلی فیصلی جاریہ کرے گی۔
واضح ہو کہ بنگلہ دیش دنیا کا تیسرا بڑا مسلم اکثریتی ملک ہے۔ اس کی کل سولہ کروڑ 80 لاکھ آبادی میں تقریبا 90 فیصد مسلمان ہیں۔