زلفی شاہ
لائبریرین
نکاح کرنا انبیاء علیہم السلام اورہمارے پیارے آقا صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی سنت مبارکہ ہے۔چنانچہ ارشاد باری تعالیٰ ہے۔’’اور بے شک ہم نے تم سے پہلے رسول بھیجے اور ان کے لئے بیبیاں اور بچے کئے۔ (سورۃ الرعد)
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا چار چیزیں سنتِ انبیاء سے ہیں۔
حیاءکرنا، خوشبو لگانا، مسواک کرنا اور نکاح کرنا۔ (ترمذی)
رسول اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا،شادی کے اندر ایک سال کی عبادت بغیر شادی کے ایک ہزار سال کی عبادت سے بہتر ہے۔ (طبرانی)
امام غزالی اور دوسرے بزرگوں سے منقول ہے، شادی شدہ مسلمان کی غیر شادی شدہ مسلمان پر ایسی فضیلت ہے جیسی اللہ تعالیٰ کی راہ میں جہاد کرنیوالے کی فضیلت گھر بیٹھنے والے پر اور شادی شدہ کی ایک رکعت غیر شادی شدہ کی ستر رکعتوں سے افضل ہے۔ (احیاءالعلوم)
رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایاجب بندہ شادی کر لیتا ہے تو اس کا نصف ایمان مکمل ہو گیا اور نصف باقی (کی تکمیل) میں اللہ تعالیٰ سے ڈرے۔ (مشکوٰۃ)