نکالو نفرتیں دل سےمحبّت ڈالتے جاؤ----برائے اصلاح

الف عین
عظیم
یاسر شاہ
@خلیل الر حمن
------
مفاعیلن مفاعیلن مفاعیلن مفاعیلن
-----------
نکالو نفرتیں دل سےمحبّت ڈالتے جاؤ
چھپا بیٹھا نہ ہو دل میں حسد کھنگالتے جاؤ
--------------
رہو محبوب بن کر تم زمانے بھر کی نظروں میں
تمہاری گر ضرورت ہو کسی کو بھاگتے جاؤ
---------
خدا کے ہیں خزانے سب کمی آتی نہیں ان میں
وہ دینے سے نہیں تھکتا سدا تم مانگتے جاؤ
---------
اگر گالی بھی دے کوئی خدا پر چھوڑ دو اُس کو
کسی برتن میں یہ اُس کی امانت ڈالتے جاؤ
--------------
اگر جنّت میں جانا ہے کرو رب کی عبادت پھر
جو فرمائے خدا تیرا اُسے تم مانتے جاؤ
--------------
اگر سیدھا چلو گے تم بچو گے ٹھوکروں سے تب
کبھی رستے میں لوگوں کے نہ چہرے تاکتے جاؤ
-------------
پھرو ایسے نہ سردی میں کہیں سردی نہ لگ جائے
گرم کپرئے نہ پہنو اور یونہی کانپتے جاؤ
-------------
نگاہوں میں تری ارشد کسی کا پیار دیکھا ہے
محبّت ہو گئی ہے گر تو اس کو مانتے جاؤ
--------یا
چھپاتے ہو بھلا کیوں تم سبھی کچھ مانتے جاؤ
----------
 
Top