نکمّا ہے نکمّا ہے نکمّا ہے

فخرنوید

محفلین
وزیر اعظم نکمّا ہے نکمّا ہے نکمّا ہے ۔ ایک شخص چلّا رہا تھا۔

ایک پولس والے نے یہ دیکھ کر اسے تھپّڑ رسید کیا اور کہا ۔ ‘‘ وزیر اعظم گیلانی صاحب کی بے عزّتی کرتا ہے ۔ چل تھانے‘‘

‘‘نہیں نہیں ’’ وہ شخص گھبرا کر بولا ‘‘ میں فرانس کے وزیر اعظم کے بارے میں کہہ رہا تھا’’ ۔

پولس والے نے ایک اور تھپّڑ مارا اور کہا ۔ ‘‘ ہمیں اُلّو سمجھتے ہو ۔ کیا ہم نہیں جانتے کہاں کا وزیر اعظم نکمّا ہے"
 

ساجد

محفلین
لطیفہ بہت ہی اچھا ہے لیکن تکنیکی لحاظ سے فرانس پہ فٹ نہیں آتا کہ وہاں پارلیمانی نہیں صدارتی نظام حکومت ہے۔ یا تو اسے اٹلی کردیں یا پھر پاکستانی وزیراعظم کی جگہ صدر کر دیں۔
 
Top