حاتم راجپوت
لائبریرین
بھارتی فائرنگ کے نتیجے میں اب تک پاک فوج کے ایک افسر سمیت کئی اہلکار اور شہری شہید ہوچکے ہیں. فوٹو : فائل
آزاد کشمیر کے علاقے کوٹلی کے قریب نکیال سیکٹر میں بھارتی فوج کی فائرنگ اور گولہ باری سے خاتون سمیت دو افراد جاں بحق جبکہ 3 زخمی ہوگئے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق نکیال سیکٹر پر ہفتے اوراتوار کی درمیانی رات بھارت کی جانب سے فائرنگ اور گولہ باری کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری رہا، پاکستان کی جانب سے بھرپور جواب پر بھارتی فوج کی بندوقیں خاموش ہوگئیں لیکن علی الصبح سے ایک بار گولہ باری اور فائرنگ کا سلسلہ شروع کردیا گیا ہے جواب بھی جاری ہے، بھارتی گولہ باری کے نتیجے میں ایک مکان اور ایک گاڑی تباہ جبکہ مکان میں موجود ایک خاتون جاں بحق اور 4 افراد زخمی ہوگئے ہیں، زخمیوں کو قریبی اسپتال میں طبی امداد دی جارہی ہے۔ طبی امداد کی فراہمی کے دوران ایک اور زخمی دم توڑ گیا جس کے بعد آج بھارتی گولہ باری سے جاں بحق افراد کی تعداد 2 ہوگئی ہے۔
واضح رہے کہ بھارتی فائرنگ کے نتیجے میں اب تک پاک فوج کے ایک افسر سمیت کئی اہلکار اور شہری شہید ہوچکے ہیں۔
ربط۔