نک بدل دیا جائے

فرخ منظور

لائبریرین
السلامُ علیکم!

ناظمینِ اعلیٰ سے درخواست ہے کہ میرا نِک سخنور سے بدل کر "فرخ منظور" کر دیا جائے۔

عین نوازش ہو گی

والسلام
فرخ منظور
 
مغزل

محفلین
اور ہم سخنور سخنور کی تلاش میں آدھے پاگل ہوگئے کہ فرخ بھائی کہیں محفل تو نہیں چھوڑ گئے ۔ اب معلوم ہوا کہ یہ معاملہ ہوا تھا،
فرخ بھائی عرفیت کی تبدیلی پر مبارکباد۔
 
bilal260

محفلین
میرا نام آصف عطاری ہے میں اس کو بدل کر انگلش میں آصف رضا لکھنا چاہوں گا۔ کیونکہ آصف رضا پہلے سے کسی کا نام ہے۔عین نوازش ہو گی۔
 
میرا نام آصف عطاری ہے میں اس کو بدل کر انگلش میں آصف رضا لکھنا چاہوں گا۔ کیونکہ آصف رضا پہلے سے کسی کا نام ہے۔عین نوازش ہو گی۔

اردو محفل میں خوش آمدید۔ امید ہے کہ آپ یہاں کا ماحول اپنے لئے ساز گار و خوشگوار پائیں گے۔ آپ کو چاہئے تھا کہ اپنے نام میں جوبھی تبدیلی چاہتے ہوں اس کو درست املا/اسپیلنگ کے ساتھ لکھ دیتے۔ :)
 
bilal260

محفلین
ابن سعید میرے بھائی لکھا تو ہے مگریہاں انگلش میں نہیں لکھا جا رہا۔اے ایس آئی ایف (آصف) آر اے زیڈ اے (رضا)نیا بندہ ہوں کچھ سمجھ نہیں آرہا۔
 
bilal260

محفلین
آصف عطاری صاحب کیا آپ اس کو Asif Raza کرنا چاہتے ہیں؟
ہاں بالکل ہاں آپ کی مجھ گنہگار پر ذرہ نوازی ہوگی کیا
آپ کے اس فورم پر پوائنٹ سسٹم ہے تو پلیذ لنک دے دیں۔
قواعد وضوابط بھی بتا دے میں عطاری ہوں میرے لئے اسلام ہی میرے قواعد وضوابط طے کرتاہے شاید ضرورت نہ پڑے۔بہت بہت شکریہ شمساد بھائی۔
 
ابن سعید میرے بھائی لکھا تو ہے مگریہاں انگلش میں نہیں لکھا جا رہا۔اے ایس آئی ایف (آصف) آر اے زیڈ اے (رضا)نیا بندہ ہوں کچھ سمجھ نہیں آرہا۔

Ctrl+SPACE دبا کر زبان کو اردو اور انگریزی میں یکے بعد دیگرے تبدیل کیاجا سکتا ہے۔ اگر پھر بھی ٹائپ نہ ہو تو کہیں اور سے ٹائپ کر کے یہاں کاپی پیسٹ کر دیں۔ ہم اپنی مرضی سے اس لئے آپ کا نام تبدیل کرنے سے گریزاں ہیں کیوں کہ کبھی کبھار لوگ اپر کیس، لوور کیس، کیمل کیس، اسپیس اور ہائفن وغیرہ کے امتزاج سے املا کی مختلف شکلیں بناتے ہیں۔ ہمیں آپ کی خدمت کر کے یقیناً خوشی ہوگی۔ :)
 
آپکا بے حد شکریہCtrl+SPACE کا بتانے کا یہ تو بے حد آسان ہے۔تعارف ادھر ہی بتا دوں یا کسی نئی پوسٹ میں لکھوں ۔کل میں اپنی انفارمیشن کو اپڈیٹ کروں گا ۔آج ذرا مصروفیت زیادہ ہےشکریہ۔ زندگی رہی تو پھر کل ملے گے۔انشاء اللہ عزوجل۔
 
حماد

محفلین
شمشاد بھائ
کیا یہ ممکن ہے کہ میرے نام "حماد" کو انورٹڈ کاماز سے آزاد کر دیا جائے؟ مجھے نک نیم(حماد) کی عدم دستیابی کی وجہ سے مجبوراً ان کا استعمال کرنا پڑا تھا۔
 
Top