تعارف نہیں کھیل اے داغ یاروں سے کہہ دو کہ آتی ہے اردو زباں آتے آتے

اسلام وعلیکم دوستوں، مارگلہ کے دامن سے کاشف چوہدری آپ کی بزم میں حاضر خدمت ہے۔ پیشہ صحافت سے تعلق ہے اور محمد بلال محمود صاحب کی "خاص الخاص" محبت یہاں کھینچ لائی ہے۔ امید ہے پانچ ہزار سے زیادہ لوگوں سے اردو میں بات کرنا اور بلاگنگ کے حوالے سے کچھ سیکھنا اچھا تجربہ رہے گا۔
 

نایاب

لائبریرین
محترم کاشف چوہدری بھائی محفل اردو پر دلی خوش آمدید
یہ " محبتیں " تو جانے کہاں کہاں کھینچتی پھرتی ہیں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
محترم بلال محمود بھائی کا شکریہ جنہوں نے آپ کو محفل کی راہ دکھائی ۔۔۔۔
 
ارے واہ، یہ تو بڑا ہی متحرک فورم ہے۔ چند گھنٹوں ہی میں اتنے تبصرے، مزہ آئے گا۔ تمام دوستوں کا شکریہ جنہوں نے بڑی گرم جوشی سے خوش آمدید کہا۔
مدیر اعلی شمشاد صاحب ، اسلام آباد کے سیکٹر میں رہائش ہے۔ دفتر تقریبا عین پارلیمنٹ کے سامنے ہے۔ پڑھائی کے سلسلے میں یہاں آنا ہوا تھا اب روزگار کی مجبوری ہے۔ ویسے آبائی علاقہ صدیوں سے آباد شہر چنیوٹ ہے جس کے دستکاروں کی چہار دانگ عالم دھوم ہے۔
 
KwULv.png
 

تلمیذ

لائبریرین
محفل میں آپ کا خیر مقدم ہےکاشف جی۔
ایک حقیقت ہے جو آپ نے اپبے تعارف کے عنوان میں لکھ چھوڑی ہے۔ کلی طور متفق۔
 
اسلام وعلیکم دوستوں، مارگلہ کے دامن سے کاشف چوہدری آپ کی بزم میں حاضر خدمت ہے۔ پیشہ صحافت سے تعلق ہے اور محمد بلال محمود صاحب کی "خاص الخاص" محبت یہاں کھینچ لائی ہے۔ امید ہے پانچ ہزار سے زیادہ لوگوں سے اردو میں بات کرنا اور بلاگنگ کے حوالے سے کچھ سیکھنا اچھا تجربہ رہے گا۔

اردو محفل میں خیر مقدم ھے آپ کا
 
Top