نہ من بیہودہ ۔۔ می گردم

شاکرالقادری

لائبریرین
نہ من بیہودہ ۔۔۔ تاج نستعلیق

مولانا جلال الدین رومی کا کلام۔۔۔۔ تاج نستعلیق میں
نہ من بی ہودہ گردِ کوچہ و بازار می گردم
مذاق عاشقی دارم پئی دیدار می گردم
خدایا رحم کن بر من پریشان وار می گردم
خطا کارم گناہ گارم بہ حال زار می گردم
شرابِ شوق می نوشم بہ گردِ یار می گردم
سخن مستانہ می گویم ولی ہشیار می گردم
ہزاراں غوطہ ہا خوردم دریں دریائے بے پایاں
برائے گوہر معنی بدریا پار می گردم
گہی خندم گہی گریم گہی افتم گہی خیزم
مسیحا در دلم پیدا و من بیمار می گردم
بیا جاناں عنایت کن تو مولانائے رومی را
غلام شمس تبریزم قلندر وار می گردم

اس ڈیزائن کی پی ایس ڈی فائل یہاں سے اتاریں​
 
حضور خط کیا ہے آنکھوں کے لیے موسیقی ہے۔ دیدار ہی سے بے حال ہیں خدا خبر وصال کا عالم کیا ہو گا۔ محترم شاکر صاحب خدا آپ کو شفائے کاملہ عاجلہ، اس دنیا کی عمر دراز اور ایسے کام جاری رکھنے کی ہمت عطا فرمائے۔ موقع تو نہیں مگر دہرا دیتا ہوں کہ میری ایک درخواست جس کا آپ نے جواب بھی دیا تھا ابھی تک نظر عنایت کی محتاج ہے۔ اور یہ سائل ثابت قدم ہے۔جب کبھی آپ کی طبیعت خوشگوار ہو اور فرصت بھی ہو ۔ ۔ ۔ یہ شعر تو کسی اور سیاق و سباق میں ہے مگر طبیعت میری مچل گئی اس لیے لکھ رہا ہوں:

آناں کہ خاک را بنظر کیمیا کنند + آیا بود کہ گوشہ چشمے بما کنند
 
بہت بہت نوازش بھائی
اللہ آپ کو اجر عطا فرمائے
میں نے ایک ذاتی پیغام ارسال کیا ہے
ذرا دیکھ لیجئے گا
 
محترم شاکر القادری صاحب، آپ کے ذاتی پیغام کا از حد شکریہ۔ میں نے بھی اس کا جواب دل سے لکھا اور بھیجنا چاہتا تھا مگر معلوم ہوا کہ ابھی نووارد ہوں اس لیے ذاتی پیغام نہیں بھیج سکتا۔ خیر، وہ معاملہ میرے پوسٹر کا تھا جس کو آپ نے پسند کیا اور کہا کہ میں اس کی کلک اور کورل فائلیں اپلوڈ کروں۔ وہ میری پوسٹ میں بھی موجود ہیں جس کا عنوان ہے “کلک میں نسخ لکھائی پر نظر ثانی کی درخواست“۔ آپ کی سہولت کے لیے یہاں بھی دونوں لنک دے رہا ہوں۔

Download Link1: http://www.ziddu.com/download/14958731/.html

Download Link2: http://www.ziddu.com/download/14958732/1234_2.cdr.html

یہ میرا ذاتی اور شوقیہ کام ہے۔ آپ درستی کر دیں گے تو میں اعتماد کے ساتھ اس کو آویزاں کر سکتا ہوں۔

ھیچمدان

محسن عثمانی
 
شاکرالقادری

لائبریرین
کورل فائل تو میں نے ڈاؤن لوڈ کر لی تھی لیکن کلک فائل ڈاؤن لوڈ نہیں ہو رہی
اس کو زپ فارمیٹ میں دوبارہ اپلوڈ کر دیں
شکریہ
 
Top