نہ یہ حکومت چل سکتی ہے اور نہ ہی ملک چلا سکتی ہے، آصف زرداری

جاسم محمد

محفلین
نہ یہ حکومت چل سکتی ہے اور نہ ہی ملک چلا سکتی ہے، آصف زرداری
191822_9724677_updates.jpg

مجھ پر کیسز زیادہ تر ان کے دور کے ہیں لیکن اس کا مطلب یہ نہیں کہ فاصلے کم نہیں ہوسکتے، سابق صدر— فوٹو:فائل
اسلام آباد: پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرینز کے صدر آصف علی زرداری کا کہنا ہے کہ عمران خان پرائم منسٹر سلیکٹ ہیں، نہ یہ حکومت چل سکتی ہے اور نہ ہی ملک چلا سکتی ہے۔
اسلام آباد میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے سابق صدر آصف زرداری کا کہنا تھا کہ انہیں این آر او کا کوئی فائدہ نہیں ہوا کیوں کہ بعد میں سارے کیسز کُھل گئے تھے۔
انہوں نے کہا کہ چیئرمین نیب خود بُرے نہیں ہیں بلکہ اُن کی سوچ اور طور طریقے بُرے ہیں، اُنھیں لگایا ہم نے ضرور تھا مگر کرسی پر بیٹھنے کے بعد سوچ بدل جاتی ہے۔
سابق صدر نے مزید کہا کہ ہم نے اپنے دور میں مستقبل کی پالیسیاں بنائیں جو میاں صاحب کو پسند نہ آئیں اور جب ہم نے حکومت سنبھالی تو امریکی مدد بند ہوگئی تھی لیکن ہم نے روپے کی قدر گرنے نہیں دی۔
آصف علی زرداری نے حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ عمران خان پرائم منسٹر سلیکٹ ہیں، نہ یہ حکومت چل سکتی ہے اور نہ ہی ملک چلا سکتی ہے لہٰذا تمام سیاسی جماعتیں حکومت کیخلاف قرارداد لائیں۔
پی پی صدر نے سابق وزیر اعظم نواز شریف سے ملاقات کے سوال پر جواب دیا کہ مجھ پر کیسز زیادہ تر نواز شریف کے دور کے ہیں لیکن اس کا مطلب یہ نہیں کہ فاصلے کم نہیں ہوسکتے۔
 
جاسم محمد

محفلین
اسلام آباد میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے سابق صدر آصف زرداری کا کہنا تھا کہ انہیں این آر او کا کوئی فائدہ نہیں ہوا کیوں کہ بعد میں سارے کیسز کُھل گئے تھے۔
انہوں نے کہا کہ چیئرمین نیب خود بُرے نہیں ہیں بلکہ اُن کی سوچ اور طور طریقے بُرے ہیں، اُنھیں لگایا ہم نے ضرور تھا مگر کرسی پر بیٹھنے کے بعد سوچ بدل جاتی ہے۔
ماشاءاللہ تو ایسے کہیں نا کہ آپ کو اصل مسئلہ کیا ہے۔ حکومت گرانے سے یہ کیسز ختم نہیں ہوں گے۔
 
Top